یہ ساری 20 سیٹیں خالی تو نہیں پہلے سے بجھوانے گئے کیسز کے بارے میں کلیر نہیں کہ کتنے اہل پی آر پر جا چکے ہیں اور وہ رولز کے مطابق پی ایس بی میں پیش نہیں کیے جا سکیں گے ان کی جگہ نئے کیسز میں سے لیکر کر شامل کر دئیے جائیں گے کتنے شامل ہونگے ابھی تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا
تیار کیسز سیکریٹریٹ بھجوائے جا چکے ہیں یہ سنیارٹی نمبر 161 تا 180 تک بھی تیار ہی ہیں کل تک یہ بھی بجھوا دئیے جائیں گے
لاہور ( نامہ نگار) گذشتہ کل یعنی پچیس اگست 2025 کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی جانب سے ایک لیٹر ڈویژنل ڈائریکٹر صاحبان کے نام ارسال کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 161 تا 180 فوری تیار کرکے یا جو پہلے سے ڈی پی آئی کے پاس ہیں ان کے مطلوبہ کاغذات مورخہ 27 اگست تک ڈی پی آئی آفیس بذریعہ خصوصی میسنجر فراہم کریں ایسا کیوں ہوا اس بارے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ بات ڈی پی آئی آفیس کے علم میں لائی گئی ہے کہ ایسے ایسوسی ایٹ پروفیسر جو ریٹائر منٹ کے قریب ہیں اور ایل پی آر پر چلے گئے ہیں ان کے کیسز برائے ترقی پی ایس بی کے اجلاس میں پیش نہیں کیے جائیں گے اس حوالے سے تاحال پرموشن ونگ کی معلومات ناقص ہیں کہ ایسے کتنے کیسز ہیں لہذا یہ بیس کیسز منگوائے گئے ہیں تاکہ جتنے کیسز ہٹائے جائیں اتنے ان میں سے شامل کر دئیے جائیں تیار شدہ کسیز سیکریٹریٹ پہنچا دئیے گئے ہیں اور بقیہ کل پرسوں تک پہنچا دئیے جائیں گے
