2020 Akhbaar Latest News

بینوولنٹ فنڈ کے تعلیمی وظائف کےلیے درخواستیں دینے کی تاریخ اکتیس مئی 2021تک بڑھ دی گئی

فارم اتحاد اساتذہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کریں

https://www.ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/scholarship-form.pdf

عموماً بینوولنٹ فنڈ کے لیے وظائف کے لیے درخواستیں بھجوا نے کی آخری تاریخ اکتیس مارچ ہوا کرتی ہے مگر اس سال کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اس میں توسیع کر دی گئی ہے اس بار آپ اکتیس مئی تک درخواستیں بھجوا سکتے ہیں مگر آپ پریشانی سے بچنے کی خاطر جتنا ممکن ہو سکے جلد اپلائی کرنے کی کوشش کریں  حاضر سروس اور پینشنرز اپنے دو بچوں کےلیے یہ درخواستیں دے سکتےہیں جو کالج یونیورسٹی میں درخواست دے سکتے ہیں اٹھارہ سال تعلیم مکمل کر لینے کے بعد درخواست دینے کے اہل نہیں درخواست پر کر کے بچے کے ادارے اور ملازم کے دفتر کے سربراہ سے تصدیق کروائیں بچے کے شناختی کارڈ کی کاپی والدین کے شناختی کارڈ کی کاپیاں پاس کردہ امتحان کے رزلٹ کارڈ کی کاپی کے علاؤہ اپنی تنخواہ کی تازہ ترین پے سلپ کی کاپی جس میں بی ایف کٹوتی کا ذکر ہو درخواست کے ساتھ منسلک کریں  درخواست فارم اتحاد اساتذہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے اپ۔اسے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کروا لیں اور استعمال کریں

Related posts

پپلا اور اتحاد اساتذہ کی ہیلتھ الائنس کے وفد سے مستقبل کے لائحہ عمل پر ملاقات

Ittehad

  پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئیں

Ittehad

طالبات نہ افغان یونیورستیز میں داخلہ لے سکتی ہیں نہ بیرون ملک ۔بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم سخت پریشان

Ittehad

Leave a Comment