2024 HED News Latest News

نئی ٹرانسفر پالیسی۔۔ ٹرانسفرز صرف خالی آسامیوں پر ہوں گی

تمام تبادے آن لائن سسٹم کے ذریعے ہونگےاپ گریڈیشن ،ڈاون گریڈیشن اور کنورشن کرکے ٹرانسفرز نہیں ہوںگی ،درخواست گزار کا اس سٹیشن پر تین سال سٹے ضروری ہوگا بیوہ و طلاق یافتہ، معذور ،بیمار ،وڈ لوگ ،نئے بھرتی ہونے والوں کی تعیناتی اور ہارڈ شپ کیسز کے تبادے اوپن میرٹ سے الگ ہونگے

نئی پالیسی میں کوالیفیکیشن (پی ایچ ڈی 5 نمبر )، دونوں اسٹیشنز کے درمیان فاصلے(18نمبر) ,،موجودہ جائے تعیناتی پر سروس کا دورانیہ(16نمبر) ،موجودہ گریڈ میں سروس کے سال ،اپنے ڈومیسائل کے علاؤہ گزاری گئی سروس کی مدت(16نمبر) کو بنیاد بنایا گیا ہے اس مرحلے کے کل نمبر 65 ہیں سپیشل میرٹ ہارڈ شپ پر میرٹ طریقہ کار کے 25 نمبر ہونگے بیوہ /طلاق یافتہ کے لیے 15 جبکہ معذوری کے 10 نمبر اور میڈیکل گراؤنڈ کے لیے 10 نمبر رکھے گئے ہیں

تبادے سال میں دو مرتبہ موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ہوا کریں درخواستیں ویب پورٹل کے ذریعے دی جا سکیں گی درخواست کے ہمراہ سپورٹنگ دستاویزات بھی آپ لورڈ کی جائیں گی علاؤہ ازیں اصلی دستاویزات متعلقہ ڈائریکٹر ایجوکیشن کو جمع کروائی جائیں جو اپنی سفارشات کے ہمراہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن اور وہ اپنی سفارشات کے ہمراہ سیکریٹریٹ بھجوائیں گے یہاں ابتدائی میرٹ لسٹ مرتب کی جائے گی جس پر درخواست کنندہ اعتراض بذریعہ پورٹل جمع کروا سکیں گے درخواست تبادلہ واپس بھی لی جا سکیں گی درخواست تبادلے واپس بھی لی جا سکے گی شکایات کے ازالہ کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی اور شکایات کے وقت دیا جائے یہ کمیٹی مقررہ تاریخ تک موصول ہونے والی شکایات کے فیصلے کرئے گی پورٹل اس کے بعد کیو ۔ار کورڈ یڈ ٹرانسفر آرڈر جنریٹ کرئے گا مقررہ وقت تک ٹرانسفر ہونے والے کو جوائن کرنا ہوگا نہ کرنے کے اور پرنسپلز کو سہولت
مہیا نہ کرنے پر ان کے خلاف انضباط کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید تفصیلات پالیسی نوٹیفکیشن میں دیکھی جا سکتی ہیں

HEDs-transfer-policy-13th-Aug-2024

Related posts

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال لیکچررز میل سنیارٹی نمبر 1401 تا 1800 تک آج سیکریٹریٹ پہنچ گئےباقی تاحال پائپ لائن میں ہی ہیں

Ittehad

نوٹیفیکیشن جاری ہو رہا ہے. . رازسے پردہ اٹھ گیا DRA

Ittehad

تیرہ مارچ کو منعقد ہونے والے پی۔ایل ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا 

Ittehad

Leave a Comment