2021 College News Latest News

پروفیسر آف کیمسٹری و سابق ڈائریکٹر ایڈمن امان اللہ خان ریٹائر ہو کئے

معروف استاد ،سابق ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی آفیس  ،سابق کنٹرولر گوجرانولہ تعلیمی بورڈ اور حالیہ پروفیسر آف کیمسٹری گورنمنٹ ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن لاہور آج نو فروری دو ہزار اکیس مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے  انہوں نے بطور لیکچرار کیمسٹری 19 فروری انیس سو چھیاسی سروس کا آغاز کیا آٹھ اگست انیس سو ستانوے کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے دوسری بار اکتیس جنوری دو ہزار بارہ کو ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دئیے گئے اس دوران وہ ڈی پی آئی آفیس میں بطور ڈائریکٹر ایڈمن ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب خدمات سر انجام دیں وہ اعلی انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ خوش مزاجی کے باعث کیمونٹی میں مقبول ہوئے وہاں ٹنیور مکمل ہو جائے کے بعد انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر  گورنمنٹ ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا یہاں انہوں نے دو ہزار بیس میں تیسری مرتبہ ترقی ملی اور وہ پروفیسر آف کیمسٹری بنے اتحاد اساتذہ ان کی صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہے ان کی ریٹائر پر گورنمنٹ ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کے سٹاف نے محبت  اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا 

Related posts

میرٹ پر ٹرانسفر کیلیے درخواست دہندگان توجہ فرمائیں میرٹ لسٹ مشتہر کر دی گئی ہے

Ittehad

پروفیسر عبد الحمید بٹ کرونا سے انتقال کر گئے

Ittehad

ہر قسم کے تعلیمی ادارے گیارہ اکتوبر سے مکمل روزانہ حاضری کے ساتھ کھل جائیں گے

Ittehad

Leave a Comment