2021 Latest News Obituary

پروفیسر بابر نصیر انجم کو بھی کرونا ہم سے چھین لے گیا

گورنمنٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کے ریٹائرڈ پروفیسر بابر نصیر انجم کوبھی کرونا ہم سے چھین لے گیا وہ انگریزی ادب کے استاد تھے ان کا تعلق نیشنلائزڈ کیڈر سے تھا مدت ملازمت مکمل کر کے د2007میں گورنمنٹ کالج اصغر مال کالج راولپنڈی سے ریٹائر ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر جی دس میں خوش و خرم زندگی بسر کر۔ رہے تھے کہ کوئی دس بارہ روز قبل کرونا کا حملہ ہوا  طبعیت خراب ہوئی تو کچھ روز گھر میں رہ کر اس کا مقابلہ کیا مگر طبعیت زیادہ خراب ہوگئی اور ہسپتال منتقل ہونا پڑا جہاں وہ بمشکل تین چار روز گزار کرمان کی بازی ہار گئے ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں واقع ضلع ناروال لے جایا گیا اور ان کے بزرگوں کے قبرستان میں دفن کیا گیا  مرحوم نے سینکڑوں شاگردوں۔درجنوں دوستوں کے علاؤہ رو بیٹوں ایک  بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں ان کی بیوی کا تعلق بھی شعب تدریسی سے ہے وہ فیڈرل ماڈل کالج  برائے خواتین اسلام آباد سے وابستہ رہ کر ریٹائر ہوئیں اور اب بھی نسٹ سے وابستہ ہیں اتحاد اساتذہ ان کے لیے دعاگو ہے

Related posts

اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر ناصر محمود کے ساتھ کھڑی ہے ایس ایچ او گرفتار کرنے کی جرات نہ کرئے

Ittehad

پنجاب کے 9 ڈویژنوں کے 122 کالجوں میں پرنسپل تعینات کرنے کیلیے درخواستیں طلب

Ittehad

مرحوم ملازمین کے لواحقین کے واجبات کے کیسز معرض التوا میں نہیں  ۔ پرنسپلز سرٹیفکیٹ دیں

Ittehad

Leave a Comment