2021 HED News Latest News

مزید اڑسٹھ ایسوسی ایٹ پروفیسرز پرموشن رینج میں آ گئے ٹریننگ شروع

جنوری دو ہزار  بیس میں جاری ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق دو سو اکتیس تک کے مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو جاری پرموشن لنک ٹریننگ میں شامل کر دیا گیا ہے وہ اکتیس مارچ سے شروع پانچ ہفتوں کی ٹریننگ کا حصہ بن گئے ہیں اس سے قبل سنیارٹی نمبر ایک سو ترسٹھ تک کے  ایسوسی ایٹ پروفیسر ز نے اس پرموشن ٹریننگ کا آغاز کیا تھا ایک سو چونسٹھ سے دو سو اکتیس تک کے یہ افراد 2015 میں ہونے والے ڈائریکٹ سلیکٹرز ہیں دو ہزار اکیس میں جاری ہونے والی سنیارٹی لسٹ میں یہ نمبر تین سو اکیس  سے شروع ہو کر تین سو بانوے ہے جب ڈی پی آئی آفیس نے گریڈ بیس میں پڑی پرموشن کوٹے کا حساب لگایا تو دستیاب آسامیاں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد تھی یوں ان اڑسٹھ ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کو پرموشن ٹریننگ میں شمولیت کروا دی گئی دل چسپی رکھنے والے افراد کے لیے دونوں سنیارٹی لسٹوں کے لنک فراہم کیے جا دہے ہیں  

دو ہزار بیس کی لسٹ دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک کو کلک کریں

https://www.ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/Current-Final-Seniority-Asso.-Prof.-Male-15-01-20.pdf

دو ہزار اکیس کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں

https://www.ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/11-03-2021-Asso.-Prof.-Male.pdf

Related posts

تیس لاکھ بزرگ امریکیوں کے ذمہ 86 ارب ڈالر کا سٹوڈنٹ لون واجب الادا

Ittehad

شائد کوئی معجزہ ہو جائے ورنہ کل نوٹیفیکیشن ہونے کا کوئی امکان نہیں 

Ittehad

دھرنے والوں کی بارہویں شام ملکی شہرت یافتہ شاعر عدنان محسن کے سنگ

Ittehad

Leave a Comment