2022 Latest News Press Releases

یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل چھ ماہ پہلے شروع کیا جائے ۔گورنر پنجاب

پنجاب کے گورنر اور پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں کے چانسلر بلیغ الرحمان نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی خالی پڑی آسامیوں کا نوٹس لیا ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ آسامیاں پر کرنے کےجلد اقدامات کیے جائیں اور آئندہ وائس چانسلر کی پوسٹ خالی ہونے سے چھ ماہ قبل اگلی تعیناتی کے عمل کا آغاز کر دینا چاہیے کیونکہ جب یہ آسامی خالی رہتی ہےتو وہاں مسائل پیدا ہوتے ہیں  انہوں نے یہ بات ایک اخباری بیان میں کہی اس بات کے پس منظر میں پنجاب یونیورسٹی کے  کے حالات ہیں وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کے ٹنیور ایک دوسرے کے بعد ختم ہو رہے تھے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز کا ٹنیور ختم ہونے پر چارج پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر کے حوالے ہو گیا جن کا ٹنیور بھی چند روز بعد ختم ہو رہا تھا اور دونوں ریٹائر بھی ہو رہے تھے اس صورتحال میں عہدے کے چارج سنبھالنے پر رسہ کشی شروع ہو گئی جماعتی مداخلت کر کے رولز کی اپنی توجیحات گھڑی جانے لگی ایک وفاقی وزیر ڈاکٹر نیاز کو چارج دلوانے کے لیے سرگرم ہو گئے جماعتی ٹولہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے پلاننگ کرنے میں مصروف ہے بہتر حکمت عملی یہی ہےکہ میرٹ کا رستہ اپنایا جائے

Related posts

دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت ملے گی رول سترہ اے بحال

Ittehad

پچھلے دو دن میں ایس او پیز نہ اپنانے پر بائیس تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے

Ittehad

ڈائریکٹر ز کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب

Ittehad

Leave a Comment