2022 Latest News Press Releases

پرنسپل مسز نسرین جاوید خان کی ریٹائرمنٹ ۔۔ایک شاندار تقریب پذیرائی کا انعقاد

ان کے شوہر معروف ٹی وی اینکر آفتاب اقبال کی اواری ہوٹل کی اس عالی شان تقریب میں شرکت اور نسرین جاوید خان کو خراج تحسین ۔کالج سٹاف اور ان کے اہل خانہ کا شاندار الفاظ میں ان کی صلاحیتوں کا برملا اظہار ۔نسرین جاوید خان کا اظہار تشکر 

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کی پرنسپل محترمہ نسرین جاوید خان مدت ملازمت مکمل کر کے آج سولہ اکتوبر دو ہزار بائیس کو ریٹائر ہوگئیں ان کے ساتھ  محبت اور عقیدت  کے اظہار ان گنت تقریبات منعقد کی گئیں ان میں سے چند ایک تقریبات یادگار بن گئیں ایک تقریب سٹاف کی جانب سے لاہور مال روڈ کے اواری ہوٹل میں منعقد کی گئی اس میں ان کے شوہر معروف ٹی وی اینکر آفتاب اقبال اور ان کی تینوں بیٹیوں اور نواسے ولی نے شرکت کی تقریب میں ان کی دوست اور لاہور کے مختلف کالجز کی پرنسپلز نے شرکت کی اور ان کی صلاحیتوں کا برملا اظہار کیا ان کے شخصیت کے کئی ایک روشن پہلو سامنے آئے جن کا شرکاء کی اکثریت پہلے ناواقف تھی ان کے شوہر آفتاب اقبال نے ان کے ساتھ رفاقت کے کئی پہلوؤں پر بات کی جس سے ان کے کئی اوصاف نکھر کر سامنے آئے ان کی ساتھ محبت کو یادگار بنانے کے لیے سٹاف نے اجتماعی طور پر ایک شاہکار پینٹنگ اور انفرادی طور پر پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے ایک خوبصورت نظم ان کی نظر کی گئی خواتین پرنسپلز اور ان کی دوستوں نے مختلف واقعات شرکا سے شئیر کیے محترمہ نسرین جاوید خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی جو اس وقت گورنمنٹ کالج لاہور کہلاتا تھا سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کرنے کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن میں لیکچرر سیاسیات کے لیے امتحان پاس کرکے چار مئی انیس سو ستاسی کو تدریسی کیریئر کا آغاز کیا انیس جنوری کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر ڈائریکٹ سلیکشن کے بعد جوائن کیا اور پھر محکمانہ ترقی پا کر سترہ اپریل دو ہزار آٹھ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی بارہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو انہیں گریڈ بیس میں پروفیسر آف سیاسیات کے عہدے پر ترقی دے دی گئی انہوں نے سروس کا ایک بڑا حصہ لاہور کالج برائے خواتین لاہور میں خدمات سر انجام دیں پھر بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں گزارا انہیں ان کی صلاحیتوں کے اعتراف پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کی پرنسپل تعینات کر دیا گیا جہاں سے وہ آج مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئیں 

Related posts

اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی، مرد سنیارٹی نمبر 966 تا 1300 تک اور خواتین اب 1110 تک

Ittehad

سکولز  اور کالجز کے  کنٹریکٹ 14055 ملازمین کو ریگولر ایز کرنے کا فیصلہ 

Ittehad

پنجاب بھر کےکالجوں میں احتجاجی جلسےقراردادیں

Ittehad

Leave a Comment