2021 Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے بھی گوجرانولہ سب کیمپس ختم کرنے کی مذمت کر دی

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (اے ایس اے) کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب یونیورسٹی گوجرانولہ سب کیمپس کو ختم کرنے کے حکومتی اقدام کی مذمت کی گئی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کا اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ سب کیمپس گوجرانولہ کی زمین اور خرید داری اور بلڈنگ کی تعمیر و تزئین پر حکومت کا کچھ خرچ ۔ہیں ہوا یہ کلی طور پر پنجاب یونیورسٹی کا اثاثہ ہے لہذا حکومت اسے کسی طرح بھی اسے اس کے اثاثے سے محروم نہیں کر سکتی اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اسے سنڈیکیٹ کے ایجنڈے میں ہرگز شامل نہ کرئے ، ایوان نے یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ۲۵% خصوصی الاؤنس دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔ جنرل باڈی نے یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی قرارداد بھی منظور کی۔ بی پی ایس فیکلٹی کی بیک ڈیٹ تقرریوں کو بحال کرنے اور ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی مقررہ تاریخ کی تقرریوں کو نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ جنرل باڈی نے ٹائم سکیل پروموشنز کی بحالی کے لیے بھی قرارداد منظور کی۔ ایوان نے ۲۵۔اگست ۲۰۲۱ کو FAPUASA (پنجاب چیپٹر) کی احتجاجی کال کی مکمل حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایوان نے تاجر جناب گوہر اعجاز کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی سخت مخالفت کی. کیونکہ اس کے نتیجے میں یونیورسٹی کےتعلیمی معیار اور اس کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

Related posts

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی پوسٹ آپ گریڈ۔۔ارم بخآری ایڈیشنل چیف سیکریٹری بن گئیں

Ittehad

لیکچرر پنجابی منتخب ہونے والی چالیس خواتین کی تعیناتی کے آرڈرز جاری ہوگئے

Ittehad

نصاب سازی صوبوں کا حق،سندھ نے وفاق کا نصاب نافذ کرنے سے انکار کردیا

Ittehad

Leave a Comment