2022 HED News Latest News Press Releases

  قائمہ کمیٹی کی گجرات یونیورسٹی سے کالجز واپس لیکر ہائر ایجوکیشن پنجاب کردینے کی منظوری

اس منظوری کے بعد اسے کابینہ اور وزیر اعلیٰ سے منظوری کیلیے بھجوایا جائے گا پھر ایکٹ میں تبدیلی صوبائی اسمبلی دے گی اس کے بعد  کالجز الگ ہو جانے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا اگرچہ  مراحل باقی ہیں مگر شروعات خوش کن ہے گجرات کے شہریوں کو کھوئے ہوئے کالجز مل جائیں گے

ان کالجز میں تین  خواتین کے کالجز  گورنمنٹ کالج برائے خواتین فوارہ چوک گجرات،گورنمنٹ کالج برائے خواتین مرغزار کالونی ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین ریلوے روڈ گجرات اور ایک مردانہ کالج گورنمنٹ کالج کی ٹی روڈ گجرات شامل ہیں

یکم جولائی دو ہزار اکیس کو جب حکومت نے یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کو ری پیٹریٹ کرنے کا فیصلہ کیا تو گجرات کے کالج اساتذہ نے مطالبہ کیا تھا کہ چونکہ اب یونیورسٹی کو ان چار کالجز کی ضرورت نہیں رہی  یونیورسٹی کیمپس گجرات اپنی تمام ضروریات پوری کر رہا ہے لہذا آج کالجز کو واپس محکمہ ہائر ایجوکیشن کو واپس کر دیا جائے اس طرح یہ اساتذہ ڈسلوکیٹ نہیں ہوں گے اور گجرات کے عوام کو انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کی تعلیم کے لیے کالجز میسر آ جائیں گے موجودہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اس وقت سپیکر صوبائی اسمبلی تھے شہری اور اساتذہ ان کے پاس گئے کہ وہ ایسا کروانے میں مدد کریں انہوں نے ایسا کروانے کی کوشش بھی کی مگر انہیں کہا گیا کہ اس کے لیے ایک لمبا پراسس ہے اتنی جلدی نہیں ہو سکے گا اب کیوںکہ وہ ایک با اختیار وزیر اعلیٰ ہیں امکان تو یہ ہے کہ ایسا ان کی آشیر باد سے ہو رہا ہے لہذا اس مرتبہ پراسس مکمل ہو کر تکمیل تک پہنچ جائے گا

(cozumelparks.com)

Related posts

تمام سرکاری ہسپتالوں میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مفت طبی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر دی جائیں

Ittehad

نصابی کتابیں 50 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان

Ittehad

پنجاب میں صرف 515  افسران سپشل الاونس سے محروم -اکاونٹنٹ جنرل کی رپورٹ 

Ittehad

Leave a Comment