2023 Latest News Press Releases

لیکچررز مرد وخواتین کے دوسرے مرحلے کے کیسز بھجوانے کی سات مئی ڈیٹ لائن ہے مگر۔۔۔ ۔

دوسرے مرحلے سے مراد مرد سنیارٹی نمبر 951 تا 1400 اور خواتین سنیارٹی نمبر 511 تا 1101 ہے ان کیسز کو بھجوانے کے لیے سات مئی مقرر تھی مگر تاحال بہت کم کیسز موصول ہونے ہیں اتحاد اساتذہ کے ضلعی و ڈویژنل عہدے داران اور خود متعلقہ خواتین وحضرات نوٹس لیں اور مطلوبہ کاغذات مکمل کروائیں سننے میں ا رہا ہے کہ کچھ کی پی ای آرز کونٹر سائن  نہیں اور کچھ تو ابھی تک لکھی ہی نہیں گئیں ۔اس عمل میں ایک دوسرے کی مدد کریں

لاہور(نمائندہ خصوصی)لیکچررز کی پرموشنز کے لیے اتحاد اساتذہ پاکستان کےذمہ داران نے اعلی حکام سے بات کر کے پرموشن رینج بڑھوا تو لی اور مزید بڑھانے کے لیے کوششیں  جاری رکھے ہوئے ہیں مگر یہ امر تکلیف کا باعث ہے کہ کیس پروسیسنگ کی پیس بہت سست ہے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی جانب سے فیلڈ سے کیسز بھجوانے کی سات مئی دو ہزار تئیس ڈیڈ لائن مقرر تھی جو بہت قریب ہے مگر ابھی تک کیس بھجوائے نہیں جاسکے  شنید ہے کہ ڈائریکٹوریٹ  لیول پر بھی مسلسل لیٹر لکھے جا رہے مگر رسپانس تسلی بخش نہیں  ہوں محسوس ہو رہا ہے کہ ڈیڈ لائن تک کیسز نہیں پہنچ پائیں گے اور تاریخ میں توسیع کی درخواست کی جائے گی پتہ چلا ہے کہ بہت سی پی ای آرز کونٹر سائن نہیں اور کچھ تو پرنسپلز نے لکھی ہی۔نہیں ہماری اتحاد اساتذہ پاکستان کے ضلعی عہدے داران اور۔متعلقہ خواتین وحضرات سے درخواست ہے کہ سارے مل جل کے اس عمل میں مدد و معاونت کریں  اپنے پوسٹنگ آرڈرز اور فسٹ جوائنٹ شںناحتی  کارڈ کی کاپیاں  نو انکوائری نو ڈیمانڈ اور نو آڈٹ پیرا کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنا بہر حال متعلقہ فرد کی زمہ داری ہے پی سی آر کو لکھوانا پرنسپل کی زمہ داری ہے اس عمل میں اتحاد اساتذہ اور پپلا کے عہدے داران مدد کریں تاکہ کیسز کی ترسیل میں تاخیر نہ ہو

Related posts

پنجاب کے 9 ڈویژنوں کے 122 کالجوں میں پرنسپل تعینات کرنے کیلیے درخواستیں طلب

Ittehad

گجرات ، گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر عبد الرزاق انتقال کر گئے

Ittehad

وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کا عارضی چارج وائس چانسلر جھنگ کے سپرد

Ittehad

Leave a Comment