2024 General Notifications Latest News

سکول اساتذہ گھروں میں رہ کر ان لائن تدریسی عمل سر انجام دیں گے

محکمہ تحفظ ماحول ایجنسی پنجاب نے آج وضاحتیں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا سکولز مکمل بند رہیں گے

آلودگی و سموگ سے آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے اٹھارہ سال کے بچوں کو اس صورتحال سے متاثر ہونے کا امکان دوسروں کی نسبت زیادہ ہے لہذا بارھویں جماعت یا اے گریڈ تک تعلیم دینے والے اداروں کی مکمل بندش کر دی گئی ہے

فی الحال یہ ادارے سترہ نومبر تک کیے گئے ہیں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے زیادہ ہو تو اسے نقصان دیں خیال کیا جاتا ہے سولہ نومبر 2024 کو اے کیو انڈیکس کا جائزہ لیکر مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا

لاہور( نمائندہ خصوصی )محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج پھر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ لاہور ،ملتان اور گوجرانولہ ڈویژن کے مختلف مقامات پر ائیر کوالٹی انڈیکس پانچ سو سے زیادہ اور بعض پر دو ہزار کی حد عبور کر گیا ہے لہذا گذشتہ نوٹیفیکیشن جس میں یہ کہاگیا تھا کہ کلاس اول تا بارھویں کلاس یا اے لیول تک کے طالب علم گھروں میں رہیں گے جبکہ اساتذہ اداروں کے اندر رہ کر تدریسی فرائض آن لائین سر انجام دیں گے صورتحال کو قابو سے باہر نکلتے دیکھ کر اب اس میں تبدیلی کر دی گئی ہے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکولوں کو مکمل بند کر کے اساتذہ کو بھی گھروں میں رہ کر ان لائن درس وتدریس کے فرائض سر انجام دیں گے ایک سے اٹھارہ سال کے بچوں میں انٹرمیڈیٹ و اے لیول کے بچے آتے ہیں اس لیے ہائر سیکنڈری سکول پر اس کا اطلاق ہوگا کالجوں میں گو کہ انٹرمیڈیٹ بارھویں تک تعلیم دی جاتی ہے مگر اکثر بڑے کالجز بی ایس ہیں لہذا یہ اس زمرے میں نہیں آتے صرف انٹرمیڈیٹ تک پڑھاتے والے اساتذہ کے بارے میں فیصلہ مقامی انتظامیہ پر چھوڑا گیا ہے

Related posts

پی پی ایل اے کی مرکزی ایگزیکٹو اور محکمہ ہائر ایجوکیشن میں کامیاب مذاکرات

Ittehad

قومی اسمبلی:جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد منظور

Ittehad

 تمام گریڈز کے مرد/خواتین کی اگلی گریڈ میں ترقی سے منسلک ٹریننگ ایک ماہ میں کرونے کا حکمنامہ 

Ittehad

Leave a Comment