2021 Akhbaar Latest News

اساتذہ اور طلباء کا پروفیسر رانا اسلم پرویز کی خدمات کا اعتراف–دیال سنگھ میں تقریب پذیرائی

یا 

گزشتہ رات مورخہ سات اگست بروز ہفتہ گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور کے سٹاف روم میں میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور لاہور کے پرنسپل پروفیسر رانا اسلم پرویز کے اعتراف میں ایک تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا پروفیسر موصوف دس اگست دو ہزار اکیس کو مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو رہے ہیں انہوں نے پانچ جنوری دو ہزار  سے لیکر اکتیس مئی دو ہزار سولہ تک کا وقت گورنمنٹ دیال سنگھ لاہور میں گزارہ اس دوران انہوں نے اپنی تدریسی ٹیکنیک کو بروئے کار لاتے ہوے کالج کا درجہ بڑھانے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا یہ وہ زمانہ تھا جب بی اے محض انگریزی کی بنا پر پاس نہ کر پاتے تھے انہوں نے طلبا میں انگریزی کی ترغیب دی اور بی اے کے یونیورسٹی نتائج اپنے ہم پلہ کالجوں میں کہیں آگے بڑھ گیا ایم اے انگریزی کی شروعات کی اور بعض بہت ہی ہونہار شاگرد پیدا کیے جنہوں نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اس کا اظہار کیا اور اپنے استاد کو خراج عقیدت پیش کیا رانا صاحب اس کالج میں اپنی لیاقت ۔قائدانہ صلاحیتوں کی بنا پر طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ میں ہر دل عزیز تھے وہ بطور صدر شعبہ ۔بطور ڈین ۔بطور وائس پرنسپل ان کی کردار کو مثالی قرار دیتے ہیں جسکا اظہار اتحاداساتذہ کے معروف رہنما اور شعبہ انگریزی کے استاد جناب ناصر صدیقی نے اپنی تقریر میں ان کی خدمات کے اعتراف کے دوران کیا کیونکہ یہ تقریب شعبہ انگریزی کی جانب سے منعقد کی گئی تھی لہذا انہوں نے  اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرنے ہوئے دیال سنگھ کالج کے دیگر اساتذہ اور رانا صاحب کے ساتھی اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں کو بھی مدعو کر رکھا تھا جس سے ایک تقریب خاصی پروقار ہو گئی تھی انگریزی ادب کے اساتذہ نے اپنے ذوق کے مطابق محفل موسیقی کا بھی بندوبست کیا ہوا تھا ان ہی کے شاگرد رشید ٹیپو نے عارفانہ کلام اور مشہور گیت گا کر محفل کے شرکاء کے دل ? لوٹ لیے تقریب کے آخر میں تقریب کے روح رواں موجودہ صدر شعبہ انگریزی چوہدری محمد اکرم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ایک پرتکلف عشائیہ کے لیے مدعو کیا 

Related posts

اتحاد اساتذہ کے رہنما رانا اسلم پرویز کو صدمہ

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کے ہمدم دیرینہ پروفیسر طارق محمد انتقال کر گئے 

Ittehad

یونیورسٹیوں میں سپشل الاونس اکیس یکم جولائی بائیس سے ملے گا

Ittehad

Leave a Comment