2025 Latest News Obituary

گوجرانولہ ۔۔پروفیسر حاجی محمد فاروق اللہ کی پناہ میں چلے گئے

گوجرانولہ (خبر نگار )گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج گوجرانولہ کے شعبہ سیاسیات کے استاد پروفیسر حاجی فاروق قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم حاجی فاروق صاحب کی عمر تقریبا ستاون برس تھی ایک عرصہ مرحوم کے شکم میں درد رہتا تھا معدہ اور انتڑیوں کی تکلیف سمجھ کر ڈاکٹر علاج کرتے ہیں مگر تین چار ماہ قبل منکشف ہوا کہ یہ کینسر ہے اور کافی آخری سٹیج تک آ پہنچا ہے پھر علاج تو ہوا مگر زندگی نے وفا نہ کی سروس کا آغاز انہوں نے چودہ فروری 1988 کو بطور اہڈہاک لیکچرر سیاسیات کیا چار ستمبر 2003 کو ریگولر لیکچرر کے طور پر جوائن کیا 25 جولائی 2017 کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنے اب کافی سینئر اسسٹنٹ پروفیسر ہوگئے تھے اور اگلی ترقی قریب تھی کہ زندگی نے وفا نہ کی اگر زندگی وفا کرتی تو وہ 5 جنوری 2028 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوتے مرحوم اتحاد اساتذہ کے جانثار ورکر تھے اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اتحاد اساتذہ پاکستان کے سارے پنجاب کے ساتھی ان کی موت سے افسردہ ہیں

Related posts

کالج اساتذہ توجہ فرمائیں کالج آفیس کے ذریعے اکاؤنٹ آفیس کو مطلوبہ پرسنل معلومات فراہم کریں

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارکباد

Ittehad

جمہوریت کی سمت درست کرنے میں اساتذہ اپنا کردار ادا کریں ۔۔عاصم سجاد اختر 

Ittehad

Leave a Comment