لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ساجد صدیقی نے شیخوپورہ کے پروفیسر سیف الرحمن اور دیگر کی رٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے شارٹ آرڈر جاری کیا نفصیلی آرڈر کا انتظار
لاہور (نامہ نگار ) چھ ہزار کالج اساتذہ کے دیرینہ مسلے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے سلسلے میں دھرنوں ،ہڑتالون اور کئی ایک۔جگہ پر عدالتی جد و جہد ایک عرصہ سے جاری ہے ایک فیصلہ ڈاکٹر خورشید اعظم صدر پیپلا فیصل آباد کے کیس میں بھی ہوا جس پر حکومت عمل درآمد سے گریزاں ہے شیخوپورہ سے چھبیس کالج اساتذہ نے بھی جسٹس محمد ساجد صدیقی بھی مقدمہ دائر کر رکھا تھا اس مقدمے کی خصوصیت یہ تھی کہ۔مدعی نے 2013 کے حکومتی نوٹیفکیشن کو جس میں 2009. میں پے پروٹیکشن دینے کے بعد 2013 میں واپس لے لینے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھاسماعت کے بعد عدالت عالیہ نے 2013 کے اس نوٹیفکیشن کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم دیا اور اس کے علاؤہ 2013 کے نوٹیفکیشن کےعمل درآمد کرواتے ہوئے دو اور نوٹیفکیشنز محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے ان کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے یہ یقیناً ایک مثبت پیش رفت ہے

