2025 Latest News Press Releases

بالواسطہ زبانی یقین دہانی پر احتجاج پندرہ محرم الحرام تک موخر

آگیگا قائدین اسے مان لینے کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں تھا فیصلہ صرف ایک دن کے احتجاج کا تھا دھرنے کا نہ فیصد پہلے سے تھا اور نہ ہی اس کے لیے کوئی بندوست کیا گیا تھا دھرنے کے شرکا سارا دن معمولی چھاؤں ڈھونڈتے رہے اس موسم کی مناسبت سے پینے کے پانی کا انتظام ضروری ہوتا ہے جو نہیں تھا دور دراز سے آئے ہوئے سخت گرمی سے جھلس گئے شام کو سارا پنڈال ناڈھال تھا قائدین کی حالت بری تھی کوئی جھوٹی تسلی ملی تو انہوں نے اسی کو غنیمت سمجھا اب وقت مل گیا ہے عمدہ سی حکمت عملی بنائیں اور بھر پور تیاری کر کے پندرہ محرم کو جائیں

لاہور (خبر نگار) اج کا ایک روزہ احتجاج ایک عجیب وغریب صورتحال میں اختتام پذیر ہوا قیادت نے اسے طے ہی ایک روزہ احتجاج کیا تھا مگر پرجوش کارکنان آخر تم یہی سمجھتے رہے کہ مطالبات منوا کر ہی واپس جائیں گے دوسرا موسم کی سختی کو مدنظر ہی نہیں رکھا گیا کہ دھوپ گرمی اور حبس کے موسم میں رکنا پڑا تو بے چارے کارکنان کیسے وقت گزاریں گے کسی کے پاس چھتڑی نہیں پانی کی بوتل نہیں تھی یہ انتظامیہ پر چھوڑا گیا تھا انسان بھوک سے تو لڑ لیتا ہے پیاس سے لڑنا بہت مشکل کام ہے سارا دن متاثرین پنجاب حکومت پیاس کے مارے ادھر ادھر سائے کی تلاش میں بھٹکتے رہے جہاں تھوڑا سایہ نظر آیا وہاں سب گھسنے کے کوشاں رہے باقاعدہ پانی کا بندوست نہیں تھا حکومت کو پتہ تھا کہ یہ کیا کریں گے انہوں نے کسی کو احتجاج سے نہیں روکا دو تین ممبران پنجاب اسمبلی نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تو بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی بلا کر صرف اتنا پوچھا کہ کس لیے احتجاج کر رہے ہیں پھر شام تک مظاہرین ہلکان ہو چکے تو ان سے مطالبات منگوائے گئے اور اندر سے غور و خوض کے بعد کسی ڈی ایس پی متعلقہ ایرا یہ کہلوایا دیا گیا کہ پندرہ محرم تک پیپر ورک کرنے دیں کیونکہ ان مطالبات کے حل میں فنانس ڈیپارٹمنٹ ملوث ہے اس لیے وقت دیں اور پندرہ محرم کو آپ سے ملاقات ہوگئی لیکن یہ محض ٹالو مکسچر ہے پندرہ محرم کو کہانی پھر الف سےشروع ہوگئی ملازمین کے قائدین ایک عمدہ حکمت عملی ترتیب دیں آج کی طرح بغیر تیاری کے میدان میں مت اتریں گمان یہی ہےکہ یہ گھی سیدھی انگلیوں سے نکلتا نظر نہیں آ رہا حق لینا ہے تو حکومتی عزائم جان لو پہلے

Related posts

بارہ ریٹائرڈ اساتذہ اور تین درجہ چہارم کے لیے لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن

Ittehad

ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس دو ہزار اکیس کے بارے میں محکمہ خزانہ نے تمام سوالات کے جوابات واضح کر دیے

Ittehad

تمام سنیارٹی لسٹیں مشتہر کر کے ان پر درستی کے لیے کوائف طلب کر لیے

Ittehad

Leave a Comment