2025 Latest News Press Releases

گیارہ جولائی پندرہ محرم کو چیف سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے ساتھ معاملات طے نہ پائے تو اگلا لائحہ عمل دیں گے،،اگیگا

آٹھ جولائی یعنی بارہ محرم کو انتظامیہ جس نے مظاہرہ ختم کروایا تھا کے ساتھ میٹنگ ہوگی جس میں پندرہ محرم یعنی گیارہ جولائی کی میٹنگ کے انعقاد بارے معلومات لی جائیں گی اور اعلی حکام کے ساتھ اس میٹنگ کو کنفرم کیا جائے گا

مطالبات میں لیو انکیشمنٹ ترمیم ،دودسمبر 2024 کی پنشن ترامیم کا خاتمہ اور رول سترہ اے کی بحالی ہونگے جبکہ حالیہ بجٹ میں وفاق کے مساوی ڈی آر اے نہ دینے اور پنشن شرح میں کم اضافہ تازہ نا انصافیاں ہیں ان کو وفاق کے مساوی بنانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اگر بارہ جولائی کو ان مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو اگلا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے ایک بھر پور میٹنگ لاہور ٹاؤن ہال میں ہوگی

لاہور (نمائندہ خصوصی) طے شدہ پروگرام کے مطابق اکیگا پنجاب کا ایک اجلاس زیر صدارت خالد جاوید سنگھیڑہ ایگریکلچر کمپلیکس لاہور منعقد ہوا اجلاس میں آگیگا میں شامل تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی ایجنڈے میں موجودہ صورتحال میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات اور حکومت پنجاب کی جون 2023 سے جاری تکلیف دہ اور ملازم کش اقدامات ،ان کے تدارک اور ان سے چھٹکارا پانے کے لیے حکمت عملی پر غور و خوض کیا ہے اور جد وجہد کا ٹائم فریم طے کیا گیا آخر میں صدر مجلس خالد جاوید سنگھیڑہ نے پریس ریلیز کے نکات تقریری شکل میں بیان کیے جس کی وڈیو ریکارڈنگ ذیل میں پیش کی جا رہیں ہیں مختصر یہ کہمطالبات میں لیو انکیشمنٹ ترمیم ،دودسمبر 2024 کی پنشن ترامیم کا خاتمہ اور رول سترہ اے کی بحالی ہونگے جبکہ حالیہ بجٹ میں وفاق کے مساوی ڈی آر اے نہ دینے اور پنشن شرح میں کم اضافہ تازہ نا انصافیاں ہیں ان کو وفاق کے مساوی بنانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اگر بارہ جولائی کو ان مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو اگلا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے ایک بھر پور میٹنگ لاہور ٹاؤن ہال میں ہوگی

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور پرنسپل گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ پروفیسر رفیق احمد ریٹائر ہو گئے

Ittehad

ملتان:جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان پرموشن فسیلئٹیشن کمیٹی سے رابطہ رکھیں جلد اجلاسوں کے انعقاد کروائیں گے 

Ittehad

Leave a Comment