HED News Latest News

پیف کا دانش سکول کے طلباء کو سکالر شپ دینے سے انکار

صرف 6 کروڑ کے فنڈز درکار،877 طلباء کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور (دنیا نیوز ) پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ نے دانش سکولوں کے طلبا کو وظائف دینے سے انکار کردیا ،پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ دانش سکولوں کے طلبا کو سکالرشپس کی ادائیگی سے ادارے پرمالی بوجھ پڑ رہا ہے ،اس طرح عام طلبا سے بھی امتیازی سلوک ہورہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیف نے رواں مالی سال میں دانش سکولز سے فارغ التحصیل ایک بھی طالبعلم کو فنڈز جاری نہیں کئے ،جس سے مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبا کا تعلیمی حرج ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،واضح رہے کہ دانش سکولز کے فارغ التحصیل 877 طلبا کے لیے سکالرشپس کی ادائیگی کی مد میں 6 کروڑ کے فنڈز درکار ہیں۔

Related posts

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پرموشنز کیسز آج سیکرٹریٹ پہنچ گئے

Ittehad

 اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اسلام آباد نے پنشن پیپرز کوسادہ بنانے کی ہدایت کر دی

Ittehad

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے پنجاب کے مطالبے پے پروٹیکشن کی حمایت کر دی

Ittehad

Leave a Comment