College News Latest News

گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان کی زمین پر قبضے کی کوشش کے خلاف قراداد مذمت

پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کی قیادت کا سائنس کالج کے اساتذہ سے اظہار یک جہتی،اداروں کےتحفظ کا عزم

ملتان(نامہ نگار) مقامی سیاسی شخصیات کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف سائنس کے احاطے میں سڑک بنوانے کی کوششوں کی کالج کے جملہ سٹاف نے مذمتی قرارداد منظور کی ہے اورکہا ہے کہہم کسی صورت کالج کے ایک انچ پر بھی قبضے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔قرار داد کے مطابق رائو مظہرالاسلام سابق چئیرمین یونین کونسل نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو ایک سڑک کے لئے درخواست دی ہے جسے کالج کی شمالی دیوار کے ساتھ گزارنے کا کہا گیا ہے۔اساتذہ نے وزیر اعلی سے اس قسم کی درخواستوں پر غور نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔پی پی ایل اے کے مرکزی صدر ملک محمد رمضان گرو،اتحاد اساتذہ کے نامزد امیدوار برائے صدر ملتان ڈویژن، نامزد امیدوار برائے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار ملک ارشاد نے بھی اس معاملے پر اساتذہ کا بھرپور ساتھ دینے کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کالج کی زمین کو چھیڑا گیا تو ملتان بھر کے کالج اساتذہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔دوسری جانب اتحاد اساتذہ کے نامزد صدارتی امیدوار چوہدری غلام مصطفی اور نامزد جنرل سیکرٹری صاحبزادہ احمد ندیم نے بھی مقامی سیاست دانوں کی ان کوششوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے اساتذہ اور اداروں کے تحفظ کے لئے کوئی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔

https://www.ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/resolution-of-condemnation.jpg

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن در بدر، ریکارڈ، بوری بند ہزاروں کالج اساتذہ پریشان

Ittehad

۔اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں مون سون شجر کاری مہم 2021کی شروعات

Ittehad

ڈویژنل ڈائریکٹرز کی اسامیوں کے لیے انٹرویوز کل ہوں گے

Ittehad

Leave a Comment