HED News Latest News

ایچ ای سی کی تعلیم دشمن پالیسیوں پر تحفظات ہیں،ڈاکٹرعاطف،ڈاکٹراحتشام

لاہور(پ ر)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، جی سی یونیورسٹی، لاہور نے اپنی فیکلٹی سے مشاورت کے بعد یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ 2020ء اور ایچ ای سی کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اے ایس اے جی سی یونیورسٹی،لاہور کے صدر ڈاکٹر عاطف شہباز اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام علی نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی خود مختاری کو سلب کیا گیا تو وہ فپواسا کے پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف جدو جہد کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی حکومت ایچ ای سی بجٹ میں کمی اور اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے اپنی ترجیحات کا اعلان کر چکی ہے اب اگر اس نے ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرنے کی کوشش کی تو جی سی یونیورسٹی، لاہور کے تمام اساتذہ سراپا احتجاج ہوں گے۔

Related posts

پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات سترہ جون سے تیس اگست تک ہونگی

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کی کاوشوں سے الیکشن کمیشن کا خط ہائر ایجوکیشن کو موصول

Ittehad

راولپنڈی ڈویژن کے تئیس کالجز میں مرد و خواتین مستقل پرنسپلز تعینات

Ittehad

Leave a Comment