HED News Latest News

ایل ایل بی میں داخلہ کیلئےٹیسٹ(ایل اے ٹی)لازمی قرار,شیڈول جاری

لاہور(ویب نیوز)کسی بھی سرکاری یا نجی یونیورسٹی اور ان سے وابستہ کالجوں میں ایل ایل بی پروگرام میں داخلے کے لئے ایچ ای سی لاء ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی)لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔پاکستان بار کونسل کے تسلیم شدہ سرکاری و نجی شعبے کی یونیورسٹیوں / اداروں اور ان کے تسلیم شدہ وابستہ کالجوں میں پانچ سالہ انڈرگریجویٹ ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن لاء ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کا اہتمام کر رہا ہے۔ ایچ ای سی لاء داخلہ ٹیسٹ ملک کے بڑے شہروں میں لیا جائے گا۔ طلباء اپنی پسند کا کوئی بھی مرکز منتخب کرسکتے ہیں۔ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان جلد ہی ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔ داخلہ ٹیسٹ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 جولائی 2020 ہے۔ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں جمع کی جاسکتی ہیں۔ایچ ای سی لاء داخلہ ٹیسٹ کے لئے کون درخواست دے سکتا ہے؟ طلباء جو ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ یا مساوی امتحان پاس کرچکے ہیں یا وہ طلبا جو ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ یا مساوی امتحان کے آخری امتحان میں شریک ہوئے ہیں اور ان کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔ وہ طلبا جو 2019 کے پہلے سال کے امتحانات میں شریک ہوئے اور دوسرے سال کے امتحانات 2020 کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں جو نہیں ہوا تھا۔امتحان کی تاریخ میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کو  ایچ ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے بتایا جائے گا۔داخلہ ٹیسٹ کی فیس 500 روپے ہے جبکہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 جولائی مقرر کی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی ہے جس کے بعد رول نمبر سلپ وغیرہ آن لائن ہی ڈائون لوڈ کی جاسکیں گی۔مزید معلومات کے لئے ایچ ای سی کی ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔






Related posts

چند روز قبل پرموشن کمیٹی میں ترقی پانے والے مرد لیکچررز کے پوسٹنگ آرڈرز جاری ہو گئے

Ittehad

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نو ڈویژنل ڈائریکٹرز کی تعیناتی کر دی

Ittehad

سرکاری کالجزمیں داخلے دو ہزار سولہ کی داخلہ پالیسی کے مطابق ہونگے ہائر ایجوکیشن نے یاد دہانی کروا دی

Ittehad

Leave a Comment