HED News Latest News

کرونا وبا:سرکاری سکولوں کی آیائوں کو صرف 2 ہزار ماہانہ ملیں گے

لاہور(رب نواز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ابتدائی تعلیم کی کلاسوں میں کام کرنے والے کئیر گیورز کی تنخواہیں آدھی کردیں ۔ ان کئیر گیورز(آیا) کو کورونا وبا کے دوران ماہانہ صرف دو ہزار روپے ہی ملیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کے ابتدائی تعلیم کے دوران سکولوں میں۔ کام کرنے والے عارضی کئیر گیورز کو ماہانہ دوہزار دیا جائے گا ۔ کورونا لاک ڈاون کے دوران ان کئیر گیورز کو تنخواہیں نہیں دی جارہی تھیں ۔ اس حوالے سے ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز نے محکمہ سے وضاحت طلبہ کی تھی ۔ اس وضاحت میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے ان کئیر گیورز(آیا) کو ماہانہ چار ہزار روپے دیے جاتے تھے تاہم سکول بند ہونے کی وجہ سے ان کو دوہزا ر روپے ماہانہ ملیں گے ۔

Related posts

جنوبی پنجاب کیلیے سیکرٹری کے ماتحت مکمل ڈھانچے کا نوٹیفیکیشن

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر بننے کے خواہشمند اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کریں

Ittehad

 پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لیکچررز کی چھ سو گیارہ آسامیاں مشتہر کر دی تئیس مئی تک اپلائی کریں

Ittehad

Leave a Comment