HED News Latest News

کرونا وبا:سرکاری سکولوں کی آیائوں کو صرف 2 ہزار ماہانہ ملیں گے

لاہور(رب نواز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ابتدائی تعلیم کی کلاسوں میں کام کرنے والے کئیر گیورز کی تنخواہیں آدھی کردیں ۔ ان کئیر گیورز(آیا) کو کورونا وبا کے دوران ماہانہ صرف دو ہزار روپے ہی ملیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کے ابتدائی تعلیم کے دوران سکولوں میں۔ کام کرنے والے عارضی کئیر گیورز کو ماہانہ دوہزار دیا جائے گا ۔ کورونا لاک ڈاون کے دوران ان کئیر گیورز کو تنخواہیں نہیں دی جارہی تھیں ۔ اس حوالے سے ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز نے محکمہ سے وضاحت طلبہ کی تھی ۔ اس وضاحت میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے ان کئیر گیورز(آیا) کو ماہانہ چار ہزار روپے دیے جاتے تھے تاہم سکول بند ہونے کی وجہ سے ان کو دوہزا ر روپے ماہانہ ملیں گے ۔

Related posts

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے کی بنا پر پندرہ کالج اساتذہ کے خلاف کاروائی

Ittehad

  صوبہ پنجاب کے ایم اے/ایم ایس سی /بی ایس چار سالہ پیف کی با معاوضہ انٹرنشپ کیلیے درخواست دیں

Ittehad

حکومت نے بچوں کے لیے ایس او پیزبنا دیے عمل کتنا ہوگا حساب نہیں رکھا

Ittehad

Leave a Comment