2020 College News Latest News

پے و سروس پروٹیکشن کے حصول کیلیے سکول وکالج اساتذہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی شیڈول

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ حکومت عدالتوں کے فیصلوں کو خاطر میں نہیں لاتی سکولز و کالجز کے کافی گروپس نے مقدمے لڑے اور اب بھی کچھ زیر سماعت ہیں مگر مجال ہے کہ گورنمنٹ کےکانوں پر کوئی جوں رینگی ہو سکول  کےاور کالج اساتذہ نے الگ الگ جد و جہد کر کے دیکھی منسٹر ہائر ایجوکیشن نے کالج اساتذہ کے دھرنے میں مال روڈ پر پریس کے سامنے ایک تحریری معاہدہ بھی کیا سمری بھی گئی مگر تاحال یہ ساری جدوجہد بے نتیجہ ہے یہی حال سکول اساتذہ کا بھی ہے انہوں نے ہر پاپڑ بیل لیا  دونوں فریق اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ معاملہ مل کر حل کروایا جائے مشترکہ اجلاس دیال سنگھ کالج لاہور میں منعقد ہوا اور ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے اتفاق رائے سے ایک احتجاجی تحریک کا شیڈول طے کیا ہے جس کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرذ پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اس سلسلے کا پہلا مظاہرہ دو ستمبر بروز بدھ بہاولپور  تین ستمبر بروز جمعرات کو ڈیرہ غازی خان میں ،چار ستمبر بروز جمعہ ملتان،سات ستمبر بروز پیر فیصل آباد ڈویژن،اٹھ ستمبر بروزمنگل راولپنڈی ڈویژن، نو  ستمبر بروز بدھ کو سرگودھا ڈویژن،دس ستمبر بروز جمعرات گوجرانولہ ، گیارہ ستمبر بروز جمعہ لاہور میں احتجاج کیا جایے گا

Related posts

  اسی نو منتخب خواتین لیکچررز ایجوکیشن کی پوسٹنگ تجاویز بن گئیں۔اعتراضات آج شام تک

Ittehad

اساتذہ اور ملازمین کالج حاضر ہو کر جشن آزادی کی تقریبات میں شریک ہوں

Ittehad

پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مصطفے آباد سمیرا اکبر کو رائٹ ٹو انفارمیشن کا ایمبیسیڈر نامزد کر دیا گیا

Ittehad

Leave a Comment