HED News Latest News

پپلا وفد کی سپیشل سیکرٹری سے ملاقات،تبادلے کیلئےتین سال قیام کی شرط کو نرم کرنے کا عندیہ

ای سسٹم کی خرابیوں کو بھی دور کیا جائے گا،غلام مصطفی چوہدری ودیگر کو یقین دہانی

اتحاداساتذہ کے نامزد امیدواربرائے مرکزی صدارت پی پی ایل اے غلام مصطفی چوہدری کی قیادت میں پی پی ایل اے ایک وفد نے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے ملاقات کی اور انہیں ٹرانسفر کے ای سسٹم میں موجود مشکلات اور خرابیوں سے ان کو آگاہ کیا۔علاوہ ازیں انہیں کالج اساتذہ کے ان تحفظات سے بھی آگاہ کیا جو انہیں تبادلے کے لئے ایک سٹیشن پر تین سال قیام کی شرط پر ہیں۔سپیشل سیکرٹری نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے مشاورت کے بعد 15 دن بعد ہونے والے ٹرانسفرز کے اگلے فیز میں ان تحفظات کو ایڈریس کرنے کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق ٹرانسفر سسٹم جس کا چند روز قبل افتتاح کیا گیا تھا اور فیز ٹو کے تبادلوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں جب کالج نے درخواستیں رینا شروع کیں تو عجیب و غریب صورتحال سامنے آئی وہ اساتذہ جنہوں نے پرموٹ ہو کر چند ماہ قبل جوائن کیا ہے انہوں نے درخواست دی تو سسٹم نے اسے لینے سے انکار کر دیا کہا گیا کہا گیا کہ آپ کا یہاں تین سال کا اس سٹیشن پر تین سال کا سٹے نہیں حالانکہ وہ وہ کئی برس سے وہاں پر کام کر رہے ہیں مطلب یہ کہ پرموشنز سے پہلے کی ملازمت کو حساب میں سے منہا کر دیا اور صرف اگلےگریڈ کا سٹے کو تسلیم کیا۔ دوسرا یہ کہ وہ ویکینسی پوزیشن کی رہنمائی نہیں کرتا کہ کہاں کہاں اس سبجیکٹ کی اسامی ہے۔اس کی بجائے آن لائن سسٹم یہ بتلاتا ہے کہ یہاں آسامی نہیں ہے لوگوں نے جب پی پی ایل اے کے اکابرین سے اس کی شکایات کیں تو غلام مصطفیٰ چوہدری امیدوار برائے صدارت پی پی ایل اے کی قیادت میں ایک وفد نے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کر کے کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔سپیشل سیکرٹری نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے مشاورت کے بعد اس فیز کے بعد پندرہ روز بعد شروع ہونے والے اگلے فیز میں مزکورہ خرابیوں کو دور کرنے اور سٹے کی مدت کی شرط کم کرکے دو سال کرنے کا وعدہ کیا۔وفد میں غلام مصطفیٰ چوہدری کے علاوہ زاہد اعوان امیدوار برائے مرکزی سینئر نائب صدر اور چودھری توصیف صادق صدر پی پی ایل اے لاہور ڈویژن تھے نے اس تعاون پر سپشل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

پیپلا ساہیوال ڈویژن کو 2011 کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دھانی

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی عارضی سنیارٹی لسٹ جاری

Ittehad

پیپلا نے احتجاج کی کال دے دی

Ittehad

Leave a Comment