ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایک ،،اکیڈمک آپریشن ونگ ،، کے نام سے شعبہ بنایا گیا جو کالجز میں ہونے والی تمام تدریسی سرگرمیوں کی نگرانی کرئے گا
اس اکیڈمک پلان کے مطابق کالجز میں تعلیمی سال کے دوران مندرجہ ذیل پانچ تدریسی سرگرمیاں ہونگی نمبر 1 اکیڈمک کیلنڈر کی تیاری نمبر 2 اکیڈمک کیلنڈر کی مطابقت میں تمام کالجز میں پڑھائی نمبر 3 مخصوص تواریخ پر یکساں ڈیٹ شیٹ کے مطابق ماہانہ ٹیسٹوں ، دسمبر ٹیسٹ اور سینڈ اپ ٹیسٹ کا انعقاد نمبر 4 پیپرز کی چیکنگ اور رزلٹ کی تیاری و اناونسمنٹ نمبر 5 اساتذہ کے ساتھ والدین کی میٹنگ
ا اس سلسلے کا پہلا ماہانہ ٹیسٹ 24 تاریخ کو منعقد کیا جا رہا ہے اس مقصد کے لیے ہر ضلع میں ایک فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے پنجاب کے تمام فوکل پرسنز کا ایک بڑا گروپ ہوگا جو مرکز کے ساتھ رابطے میں ہوگا ٹیسٹوں کا سارا انعقاد اس گروپ کے ذریعے ہوگا ضلعی فوکل پرسن تمام کالجز اور کالجز کے کنٹرولز امتحانات پر مشتمل ایک واٹس ایپ گروپ بنائے گا سارے پنجاب کے کالجز میں ٹیسٹ یکساں ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوگا سوالیہ پیپر مرکز میں بنایا جائے گا اور اسے ضلعی فوکل پرسنز کو بذریعہ واٹس ایپ بھجوایا جائے گا جو اسے کالجوں کے کنٹرولرز کو بذریعہ ای میل بھیجوایا جائے گا کنٹرولر ایک دن قبل اس پیپر کو ای میل سے پرنٹ کر کے اس کی مطلوبہ تعداد میں فوٹو سٹیٹ کروائے گا
اس ضمن میں تمام کالجز کے پرنسپلز 22 اکتوبر کو اس امر کا سرٹیفیکیٹ جاری کریں گے کہ ٹیسٹ میں شامل نصاب کو مکمل کر لیا گیا ہے ٹیسٹ میں شریک طلباء و طالبات کی حاضری لی جائے گی اور بذریعہ گوگل شیٹ مرکز ضلعی فوکل پرسن کو بھیجی جائے گی جو اس اکھٹا کرکے مرکز کو بھجوائے گا ٹیسٹوں کی مارکنگ جلد کروا کر اس کا رزلٹ تیار کرکےاٹھ نومبر تک بذریعہ ضلعی فوکل پرسن مرکز کو بھیجوایا جائے گا
لاہور ( خبر نگار)لاہور ڈویژن کے ضلع قصور میں ایک اکیڈمک ماڈل کا تجربہ کیا گیا جو وہاں کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سال دوم کے نتائج کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوا اس کی اس شاندار کامیابی کے بعد اس ماڈل کو سارے پنجاب میں نافذ کر دیا گیا ہے اس مقصد کے حصول کی خاطر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ایک اکیڈمک آپریشن ونگ قائم کیا گیا ہے جس میی پورے پنجاب کے کالجز میں یکساں اکیڈمک سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہےایک انتظامی ہرارکی بنائی گئی ہے جس کے مطابق ڈی پی آئی کالجز ،ڈائریکٹر ،ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، ضلعی فوکل پرسن ، پرنسپلز اور کنٹرولر امتحانات کالجز پر مشتمل ہو گی سارے سال کی تعلیمی سرگرمیوں کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ایک اکیڈمک کیلنڈر بنا دیا گیا اور سارے سال کی تعلیمی سرگرمیاں اس کی مطابقت میں ہو نگی یہ پانچ اقسام کی ہوں گی سب سے پہلے درس کی پلاننگ کو اپنانا اور اس کے مطابق پڑھانا تیسرا ٹیسٹ ۔ٹیسٹ کی چیکنگ اور پانچویں نمبر پر والدین اور اساتذہ کی میٹنگز کا انعقاد شامل ہیں ہر ضلع میں ضلعی فوکل پرسن کا تقرر کیا جائے گا اور تمام اضلاع کے فوکل پرسنز کا ایک واٹس ایپ گروپ بنایا جائے گا جس کا مرکز سے رابطہ ہوگا وہ اگے ایک واٹس ایپ گروپ بنائے گا جس ایک واٹس ایپ گروپ بنائے گا جس میں ضلع کے تمام پرنسپلز اور ان تمام کالجز کے کنٹرولز شامل کیے جائیں گے 47 مضامین اس وقت پنجاب کے کالجز میں پڑھائے جا رہے ہیں ان تمام مضامین کے اساتذہ بھی واٹس ایپ گروپس میں شامل ہوں گے جس طرح اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق پڑھایا جائے گا اسی طرح ٹیسٹ بھی سارے پنجاب میں یکسانیت سے کیا جائے گا اکتوبر 24 سے یکم نومبر 2025 کے دوران ہونگے ڈیٹ شیٹ میں لازمی مضامین کو مرکز میں شامل کر کے نمونے کی ڈیٹ شیٹ بنا دی گئی ہے ضلعی فوکل پرسن اپنے ضلع کے پرنسپلز سے مشاورت کے بعد ڈیٹ شیٹ مکمل کروا کر مرکز کو فارورڈ کریں گے اور یوں پنجاب کے تمام کالجز کے اندر ایک مضمون کا پیپر ایک ہی روز ہوگا مرکز سے بذریعہ واٹس ایپ گروپ پیپر ایک روز قبل ضلعی فوکل پرسنز کو بھیجا جائے گا البتہ وہ کالجز کے کنٹرولر ز کو بذریعہ ای میل بھیجیں گے تاکہ سیکریسی برقرار رہے وہ اس کا پرنٹ لیکر فوٹو سٹیٹ کروا لیں گے کنٹرولر روانہ کی بنیاد پر گوگل حاضری شیٹ بنوائیں گے اور مرکز کو سینڈ کریں گے کنٹرولر اساتذہ سے پیپر مارک کروائیں گے اور رزلٹ 8 نومبر تک لازماً بھجوایا جائے گا دس سے پندرہ نومبر کے دوران والدین اساتذہ میٹنگیں کروائی جائیں گی اور ان کی رپورٹس بھی مرکز کو بھجوائی جائیں گی اسی طرح نومببر میں بھی ٹیست کا انعقاد ہوگا جس کا شیڈول بھی دے دیا جائے گا ماہانہ ٹیسٹ 45منٹس کا ہوگا اور یہ پہلے پیریڈ میں ہوگا جس دن ٹیسٹ ہو گا 22 تاریخ کو کورس مکمل ہونے کا سرٹیفیکیٹ پرنسپلز سے لیکر فوکل پرسن اوپر بھجوائے گا