2025 HED News Latest News

ڈائریکٹر راولپنڈی کا اضافی چارج ڈپٹی ڈائریکٹر امجد اقبال کے حوالے کر دیا گیا

امجد اقبال کے پاس اس سے قبل راولپنڈی کے تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری کا چارج کا بھی اضافی چارج ہے گورنمنٹ نے چند روز قبل راولپنڈی کے مختلف کالجوں کے چار سینئر پروفیسرز جن کے پاس انتظامی تجربہ بھی تھا کے انٹرویوز بھی کیے مگر رسہ کشی کے سبب ایسا نہ ہو سکا اور روایتی طور پر چارج ایک اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے حوالے ہی کرنا پڑا

راولپنڈی (نامہ نگار ) راولپنڈی میں تقریبا ایک ماہ سے خالی پڑی ڈویژنل ڈائریکٹر کی پوسٹ کا اضافی چارج ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس امجد اقبال کے حوالے کر دیا گیا یہ آسامی ایسوسی ایٹ پروفیسر شیر محمد ستی کی گذشتہ ماہ ریٹائرمنٹ کے سبب خالی ہوئی تھی ان کے پاس بھی ڈائریکٹر کالجز کا اضافی چارج تھا اس کے بعد سیکریٹریٹ کے ایک ایڈیشنل سیکرٹری کے ساتھ بات کر کے چار سینئر پروفیسرز کو لاہور بلا کر انٹرویوز کیے گئے ان میں سابق کنٹرولر تعلیمی بورڈ راولپنڈی سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ اصغر مال راولپنڈی کے ساجد صدیقی ،اسی کالج کے استاد ابو بکر جو سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی ڈائریکٹوریٹ گورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالج راولپنڈی کے ناصر محمود اور راولپنڈی کے ایک کالج کے پرنسپل پروفیسر ناصر محمود اعوان جوکئی بورڈوں کے سابق سیکرٹری و کنٹرولر رہ چکے ہیں کے نام شامل ہیں مختلف ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر دباؤ ڈالا کہ چارج فلاں کو دیا جائے اس رسہ کشی میں بلآخر یہ روایتی فیصلہ کرنا پڑا کہ اضافی چارج فی الحال موجود ڈپٹی ڈائریکٹر کے سپرد کر دیا گیا

Related posts

پیپلا وفد کے حکومتی وفد سے ایجنڈے پر مذاکرات ،مثبت پیش رفت اہم فیصلے کیے گۓ

Ittehad

حکم امتناعی کے باعث  خواتین آسسٹنٹ پروفیسرز کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا

Ittehad

کالج اساتذہ توجہ فرمائیں کالج آفیس کے ذریعے اکاؤنٹ آفیس کو مطلوبہ پرسنل معلومات فراہم کریں

Ittehad

Leave a Comment