2021 Latest News Press Releases

پی پی ایل اے سرگودھا ڈویژن کی کارکردگی لائق تحسین اور قابل تقلید ہے

بطور ڈویژنل باڈی پی پی ایل اے سرگودھا ڈویژن کی کارکردگی سب سے نمایاں ،قابل تحسین اور یقیناً قابل تقلید ہے کامیابی کے بعد سے لیکر آج تک حافظ ڈاکٹرکی رمضان  کی سر براہی میں اور ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم کی راہنمائی میں ایسوسی ایشن چلانے کا ایک معیار برقرار رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ کے لیے پر عزم ہیں مثال کے طور پر ان کی حالیہ ایکٹیویٹی ملاخط نائب صدر پپلا کی رہائش گاہ واقع جوہرآباد  پر منعقد ہوا اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صدر پپلا سرگودھا ڈویژن نے کی سرگودھا ڈویژن کے منتخب نمائندوں نے اس میں شرکت کی جن میں پروفیسر ناصر حیات بلوچ مرکزی ڈویژنل صدر پپلا پنجاب، ڈاکٹر شیر محمد گوندل سینئر نائب صدر سرگودھا ڈویژن ،ڈاکٹر محمد خرم ٹوانہ نائب صدر سرگودھا ،پروفیسر محمد حیات خان نائب صدر میانوالی ،پروفیسر محمد سلیم پریس سیکریٹری پیپلا سرگودھا ڈویژن اور پروفیسر حافظ شفیق جوائنٹ سیکرٹری پیپلا سرگودھا ڈویژن ۔ اسکے علاؤہ اجلاس میں چیئرمین اتحاد اساتذہ سرگودھا ڈویژن پروفیسر محمد طفیل گوندل،  وائس چیئرمین اتحاد اساتذہ سرگودھا ڈویژن پروفیسر ملک حیات اللہ، صدر اتحاد اساتذہ ضلع سرگودھا پروفیسر ابوالحسن نقوی، ممبر ایگزیکٹو کونسل پیپلا سرگودھا ڈویژن ملک فرخ رزاق اعوان، سینٹر راہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر تنویر قریشی نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے ہیں تمام گریڈ کی خواتین وحضرات کی پروموشن کے عمل کو سپیڈ آپ کرنے کے لیے مرکزی قیادت کے ساتھ مل کر بھرپور جدو جہد کی جائے گی اجلاس کے شرکاء نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی سے آنے والے تمام پروفیسرز صاحباں کو فی الفور قریبی کالجز میں پوسٹنگ دی جائے اسکے سرگودھا ڈویژن کے پرنسپلز صاحباں کے پینل میں میرٹ کو ترجیح دی جائے اسکے علاؤہ حالیہ دنوں میں پنجاب کے 19 کالجز میں BOG کے تحت آنے والے سرگودھا ڈویژن کے دوکالجز گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن چاندی چوک اور گورنمنٹ گریجویٹ انبالہ مسلم کالج میں آسان اکاؤنٹ کے نام پر اکاؤنٹ آفس کی بجائے نیشنل بنک کے ذریعے ثیجنگ اور نان ٹیچنگ ملازمین کی تنخواہوں کو operate  کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور اسکے لئے پپلا کی مرکزی قیادت کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے شرکاء اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کہ فی الفور اس فیصلے کو واپس لیا جائے سرگودھا ڈویژن کے قائدین نے اس اجلاس میں فیصلہ کیا کہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہر سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا سرگودھا ڈویژن پپلا کے نمائندوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ حکومت کالج کیڈر کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے اور پرائیوٹ سیکٹر کے کالجز کو پروموٹ کر رہی ہے لہذا پروفیسر کیومنٹی کسی طرح اس فیصلے کو  تسلیم کرنے کے تیار نہیں ہے کیونکہ کالجز میں اس طرح کا کوئی انفرا سٹرکچر موجود نہیں ہے کہ ان کالجز کے پرنسپل صاحباں جسکو adaptکر کے ملازمین کی تنخواہوں کے ریکارڈ بنا سکیں شرکاء اجلاس نے منسٹر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اس فیصلے کو واپس کروائیں تاکہ پروفیسر کیومنٹی میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کو ختم ہو کیومنٹی پہلے ہی کئی مسائل کا شکار ہے اس فیصلے نے کیومنٹی کے اندر مزید بے چینی پیدا کی ہے  اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا عزم کیا ہے اس کیومنٹی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں سرگودھا ڈویژن کے قائدین نے ڈویژن کے تمام کالجز کے پروفیسر حضرات وخواتین کو اپیل کی ہے کہ کیومنٹی کے حقوق کے تحفظ میں اپنے قیادت کا ساتھ دیں اجلاس کا اختتام دعا کے ساتھ کیا گیا۔

Related posts

ڈسپئیرٹی الائونس کی تفریق، فپواسا اور پپلا کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

Ittehad

یونیورسٹی کے چھبیس ڈیپارٹمنٹس میں پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی آسامیوں کے لیے درخواستیں ۔طلب

Ittehad

مختلف گریڈز میں ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

Leave a Comment