2025 HED News Latest News Press Releases

آگیگا نے اٹھارہ ستمبر کو لاہور میں دھرنے کا اعلان کردیا

احتجاجی تحریک سات اگست سے شروع ہوگی اس روز پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈی سی آفیسز یا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوں گے مین جلسہ بہاولپور میں ہوگا جس میں مرکزی قائدین شریک ہونگے اسی طرز پر 16 اگست کو گوجرانولہ ،20 اگست کو ملتان ،25 اگست کو فیصل آباد ،2 ستمبر کو ساہیوال،8 ستمبر سرگودھا اور11 ستمبر کو راولپنڈی میں مرکزی جلسے ہونگے ان تاریخوں کو دفاتر میں ہڑتال ہوگی اور ضلعی ملازمین اپنے اپنے پریس کلب یا ڈپٹی کمشنر آفیسز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے آخر میں 18 ستمبر کو لاہور میں ایک بڑا احتجاج مظاہرہ ہوگا اور اس کے بعد تا تسلیم مطالبات دھرنا دیا جائے گا

28جولائی 2025 کے آگیگا اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ مذاکرات کے نتیجے میں حکومت نے ڈی آر اے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یکم ستمبر کی تنخواہوں میں یہ اضافہ شامل کر دیا جائے گا

ڈی آر اے اگلے ماہ کی تنخواہ میں شامل کر دیا جائے گا

لاہور ( نامہ نگار) طے شدہ پروگرام کے تحت آگیگا پنجاب کی مرکزی باڈی کا اجلاس زیر صدارت خالد سنگھیڑہ چیرمین آگیگا ٹاؤن ہال لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں شامل تنظیموں کی اکثریت شریک ہوئی اجلاس کے شرکا نے بحث و تمحیص کے بعد ایک اجتجاجی پروگرام ترتیب دیا جس کے مطابق سات اگست سے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہروں کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ان تمام تاریخوں کو پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں جس کے مقامات کا تعین مقامی تنظیم کی صوابدید پر ہوگا یہ ضلع صدر مقام کے پریس کلب یا ڈپٹی کمشنر آفیس کے باہر ہوگا اسی روز کسی ایک ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ اور ریلی منعقد کی جائے گی سات اگست کو بہاولپور ،16 اگست کو گوجرانولہ ،20 اگست کو ملتان ،25 اگست کو فیصل آباد ،2 ستمبر کو ساہیوال ،8 ستمبر کو سرگودھا اور گیارہ ستمبر راولپنڈی میں مرکزی جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں مرکزی قائدین شریک ہوں گے اگر یہ تمام جدوجہد سود مند ثابت نہ ہوئی تو ایک بڑا صوبائی سطح کا مظاہرہ 18 ستمبر کو لاہور میں ہوگا جس کے بعد دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کو تسلیم کرنے تک جاری رہے گا اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ ہمیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ چند روز تک ڈی آر اے دینے کا اعلان حکومت کی جانب سے کر دیا جائے گا اور یہ ماہ اگست کی تنخواہوں میں جو یکم ستمبر کو واجب الادا ہوں گی میں شامل ہوگا یہ بھی کہا گیا کہ اگر یہ مل بھی گیا اس کے باوجود احتجاج جاری رکھا جائے گا جو لیو انکیشمنٹ ،پیشن نوٹیفکیشن دو دسمبر 24،اور رول سترہ اے کی منسوخی و دیگر مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی

Related posts

نامور ماہر تعلیم رانا صفدر جنگ وفات پا گئے

Ittehad

  خانیوال کے ریٹائرڈ پروفیسر خالد منیر انتقال کر گئے 

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کےکیسز کے منٹس اگلے دو دن میں جاری ہو ں گے

Ittehad

Leave a Comment