2024 HED News Latest News

پروفیسر محمد اکرم خان کو زمیندارہ کالج گجرات کا نیا پرنسپل مقرر کر دیا گیا

پرنسپل کی یہ پوسٹ چھ فروری کو پروفیسر عبد الرزاق کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی جسے صوبائی انتظامیہ نے ملازمین کی مالی دشواریوں و دیگر روز مرہ انتظامی مشکلات کے پیدا ہونے کے وجہ سے جپرنسپل کی یہ پوسٹ چھ فروری کو پروفیسر عبد الرزاق کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی جسے صوبائی انتظامیہ نے ملازمین کی مالی دشواریوں و دیگر روز مرہ انتظامی مشکلات کے پیدا ہونے کے وجہ سے جلدی یہ آرڈرز جاری کر دئیے

پروفیسر اکرم خان اگرچہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں مگر گزشتہ پی ایس بی ون میں وہ پطور پروفیسر آف سیاسیات ترقی پا چکے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کی پوسٹنگ روک رکھی ہے

گجرات ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔گورنمنٹ آف دی پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سات فروری 2024 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج گجرات کے پرنسپل کے اختیارات سینئر موسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد اکرم خان کو ڈرائنگ اینڈ ڈسپرسنگ آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ پرنسپل کی یہ پوسٹ ۔پروفیسر عبد الرزاق کے چھ فروری کو وفات پا جانے کے باعث خالی ہو گئی تھی محمد اکرم خان اگرچہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں وہ گزشتہ صوبائی سلیکشن بورڈ ون کے اجلاس میں پروفیسر آف سیاسیات کے عہدے پر ترقی پا چکے ہیں منٹس کی منظوری بھی ہو چکی پوسٹنگ آرڈرز جاری ہونے کو تھے کہ قومی الیکشن کے باعث ان کی تعیناتی کے آرڈرز جاری نہیں ہو سکے جو اگلے چند روز میں متوقع ہیں

Related posts

  صوبہ پنجاب کے ایم اے/ایم ایس سی /بی ایس چار سالہ پیف کی با معاوضہ انٹرنشپ کیلیے درخواست دیں

Ittehad

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز اور اعلی افسران کی اسلام آباد میں اونے پونے پلاٹ حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Ittehad

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ اور بانی رکن پروفیسر چوہدری غلام رسول شدید علیل ہیں ان کی صحتیابی کے لیے دعا  کیجیے 

Ittehad

Leave a Comment