2024 Latest News Press Releases

پریذائیڈنگ افسر اور عملے کی حفاظت الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی ذمہ داری تھی جو پوری نہیں کی گئی

لودھراں کے پولنگ سٹاف پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان 

پر امن انتحابات کا پرچار کرنے والی نگران صوبائی و مرکزی حکمران کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے استاد کی عزت کی بحالی تک معاملہ رفع دفع نہیں ہونے دیں گے

لودھراں کے پروفیسر اسرار احمد پر تشدد کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں اور بدمعاشوں کو سزا دی

لودھراں ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔لودھراں کے حلقہ میں ایک پولنگ سٹیشن جہاں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج لودھراں کے پروفیسر اسرار احمد بطور پریذائیڈنگ آفیسر کے اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین امیدوار تھے پر امن پولنگ کے بعد گنتی کا مرحلہ آیا تو وہاں یہ تاثر پھیل کیا کہ جہانگیر ترین ہار رہے ہیں تو گنتی کے دوران ایک شخص حافظ صدیق آرائیں ،کائنات رضا اور انکے شوہر رانا ارسلان جن سب کا تعلق استحکام پاکستان پارٹی سے تھا نے سو سے زائد افراد  کے ہمراہ پولنگ سٹیشن پر دھاوا بول دیا  پروفیسر اسرار احمد اور پولنگ عملے کو مارا پیٹا ایس ایچ او سے جب  کنٹرول نہ ہوا تو ڈی پی او لودھراں آئے معاملے کو سلجھایا اور مار پیٹ کرنے والوں کو پکڑ کر لے گئے اور کچھ دیر بعد انہیں رہا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان اس واقعے کی پر زور مذمت کرتی ہےاور عدالتی تحقیقات کروائی اور بدمعاشی کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو شرم آنا چاہیے کہ ان کے ایما پر کام کرنے والوں کی عزت کے تخفظ میں ناکام رہی

Related posts

پی پی ایل اے کے نئے الیکشن کروانے پر اتفاق ۔۔اثحاد اساتذہ کی اپیل

Ittehad

پرنسپلز کی اسامیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع

Ittehad

ماہ مارچ کی تنخواہیں اکتیس مارچ شام تک ملازمین کے اکاؤنٹس میں پہنچانا یقینی بناہیں

Ittehad

Leave a Comment