2022 Latest News Press Releases

> ایک سال طعطل کے بعد تحریک اساتذہ اور اتحاد اساتذہ رہنماؤں کی ملاقات ۔۔اصلاحات کرنے پر اتفاق

اتحاد اساتذہ نے گزشتہ ترمیمی ڈرافٹ میں کچھ اور نئی تجاویز کا  تحریری ڈرافٹ بھی تحریکی قیادت کو پیش کر دیا  ۔تحریک اساتذہ  مشاورت کے بعد جواب تحریری شکل میں اگلی ملاقات میں پیش کرئے گی  اتفاق رائے کے بعد آئینی طریق کار سے ترامیم  کی جائیں گی

موجود آئین جس نے ایسوسی ایشن کو یہ شکل دی کہ وہ کچھ ڈلیور کرنے کے قابل ہوئی اتحاد اساتذہ پاکستان کا  اعزاز ہے اتحاد اساتذہ نے 1995 میں ان ڈائریکٹ ووٹنگ سسٹم کو ون پرسن ون ووٹ سسٹم  میں تبدیل کیا دو ایسوسیشنز کو ایک اساتذہ برادری کی واحد ایسوسی ایشن ،پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن میں بدلا ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ ایسوسی ایشن مضبوط سے مضبوط تر ہو جائے تاکہ کالج اساتذہ کے مفادات کا بہتر طور پر تحفظ کر سکے وقت اور حالات کے ساتھ دستاتیر میں تبدیلیاں ناگزیر ہوتی ہیں گزشتہ انتخابات کے تںاڑعات کے پیش نظر اتحاد اساتذہ نے محسوس کیا کہ موجودہ حالات میں انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے کچھ ترامیم اشد ضروری ہیں گزشتہ برس اس سلسلے میں تحریک اساتذہ سے ابتدائی گفتگو ہوئی اتحاد اساتذہ نے مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ پیش کیا  لیکن باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی اب فریقین کی جانب سے دوبارہ بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیے جانے پر ایک سال کا تعطل ختم ہوا

اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ کے نمائندہ وفود کی ملاقات دیال سنگھ کالج میں خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ اتحاد اساتذہ کی نمائندگی پروفیسر غلام مصطفی اور حسن رشید نے کی۔ تحریک اساتذہ کی جانب سے پروفیسر حنیف عباسی اور ڈاکٹر طارق کلیم مذاکرات میں شامل تھے۔ اتحاد اساتذہ کی جانب سے پی پی ایل اے کے آئین میں ترامیم کا مسودہ تحریک اساتذہ کے دوستوں کے حوالے کیا گیا۔ جس پر وسیع مشاورت کے بعد بات چیت کو نیک نیتی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ آئینی ترامیم نئے الیکشن اور مینڈیٹ کی جانب پہلا قدم ہوگا۔


 اساتذہ برادری کے تمام ممبران اور ایسوسی ایشن کے معاملات میں دلچسپی رکھتے والے تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ ان تمام ابتدائی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کریں اور انہیں بہتر سے بہترین بنانے کےاپنے مشوروں سے نوازیں 

  گذشہ سال کی تجاویز برائے ائنیی ترامیم 

نئی اب والی تجاویز جو پیش کی گئیں

Related posts

کراچی یونیورسٹی! ہائر ڈگریز کیلئے انٹری ٹیسٹ کا استثنیٰ

Ittehad

امریکی یونیورسٹیوں میں  تعلیم حاصل کرنے کے لیے فل برائٹ سکالرشپ 

Ittehad

کمیشن کی سفارشات کے بغیر حکومت اب کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کر سکے گی۔۔ قانون میں ترمیم

Ittehad

Leave a Comment