2021 HED News Latest News

یونیورسٹیوں میں ڈیپورٹیشن پر ہائر ایجوکیشن کے 952اساتذہ کا مستقبل تاریک

پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں ڈیپورٹیشن پر کام کرنے والے ہائر ایجوکیشن کے نو سو باون کالج اساتذہ کا مستقبل اچانک اس وقت خطرے میں پڑ گیاجب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ان تمام یونیورسٹیوں کو ایک خط جو پہلے سرکاری کالجز تھے اور انہیں یونیورسٹیوں میں تبدیل کر دیا گیا اور وہاں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ڈیپورٹیشن پر بغیر ڈیپوٹیشن الاونس قرار دے دیا ان بے چاروں کو خبر ہی نہ ہونے دی کہ ان کے ساتھ کیا کھلواڑ ہوگیا بیوروکریسی کی چال یہ تھی کہ جب تک یونیورسٹی سیٹ نہ ہو جائے انہیں نہ چھیڑا جائے اپنے وسائل بن جائیں اور یونیورسٹیاں اس قابل ہو جائیں تو انہیں ان کے اصلی ڈیپارٹمنٹ کو واپس کر دیا جائے جو ان کی جہاں چاہے پوسٹنگ کر دے بین الاقوامی سطح پر یہ دیکھانے کے لیے کہ یہاں بہت ترقی ہو رہی ہے اعلی تعلیم کے مواقع بڑھ رہے ہیں یونیورسٹیوں کی تعداد  میں دھڑا دھڑ اضافہ ہو رہا ہے آسان یہی تھا کہ بنے بنائے کالجوں کو یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا جائے بغیر کسی خرچے کے سکیم کسی طرح سے کامیاب رہی وہ الگ بات ہے کہ طالب علم ،اساتذہ ۔والدین اور خود تعلیم کا بیڑا غرق ہو گیا نہ یہ ادارے یونیورسٹیوں کا روپ دھار سکے اور نہ ہی کالج رہے یہ ایک طرح سے پرائیویٹ اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش تھی جو شاید کامیاب رہی اب اگلے مرحلے کا آغاز ہوا اب متذکرہ خط کے مطابق یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو یہ کہا گیا ہے کہ یکم جولائی دو ہزار اکیس سے یہ اساتذہ جو یہاں ہائر ایجوکیشن کے ملازمین کے کام کر رہے ہیں ان کا  بجٹ ختم یہ پوسٹیں بھی یہاں سے ختم اساتذہ کو وہاں سے ٹرانسفر کر دیا جائے گا کوشش کی جائے گی کہ وہ اپنے شہر سے دور نہ جائیں لیکن اگر دوسرے کالجوں میں پوسٹیں ہی نہیں ہوں گی تو پھر کہاں جائیںگے جہاں بھی پوسٹ ہوگی ان خطوط کے جاری ہوتے ہی ایک ہزار کے قریب ان متاثرین اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے 

Related posts

میاں محمد زاہد کو مستقل ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن تعینات کر دیا گیا

Ittehad

  اساتذہ کو تعلیمی بورڈوں کی تفویض کردہ ڈیوٹیاں لازماً ادا کرنا ہوں گی  ۔۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب

Ittehad

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن اور ماہر تعلیم راجہ ناصر علی انتقال کرگئے

Ittehad

Leave a Comment