2021 HED News Latest News

لاہور سمیت پندرہ شہروں میں کالجز، یونیورسٹیاں اور خود مختار تعلیمی ادارے بھی بند

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پندرہ اضلاع میں تمام سرکاری و  پرائیویٹ تعلیمی ادارے  کالجز ،یونیورسٹیاں اور خود مختار ادارے کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث چار ستمبر سے بارہ ستمبر تک بند کر دئیے گئے ہیں یہ طے کیا گیا تھا  کہ  کسی شہر میں کرونا پھیلاؤ کی شرح پانچ فیصد سے زائد ہوگی تو وہاں پابندیاں عائد کر دی جائیں گی پنجاب کے ان پندرہ اضلاع میں یہ شرح اس سے بڑھ گئی ہے

ن اضلاع میں راولپنڈی،گجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،لاہور ۔شیخوپورہ،فیصل اباد،سرگودھا۔خوشاب۔میانوالی،بھکر،خانیوال ،ملتان  رحیم یار خان اور بہاولپور شامل ہیں دیگر باقی اضلاع میں پورے ایس او پیز کے ساتھ بتدریج پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے  اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی سو فیصد ویکسینیشن ہو چکی ہے بصورت دیگر متعلقہ ذمہ داران کو زمہ دار ٹھہرایا جائے گا 

Related posts

پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتحب تاریخ اور فزیکل ایجوکیشن کی خواتین لیکچررز کے احکامات تعیناتی

Ittehad

فیس کی عدم ادائیگی پر بچے کے ساتھ ناروا سلوک،نجی سکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

Ittehad

ڈائو یونیورسٹی کراچی میں بھی تنخواہوں سے بھاری کٹوتیاں

Ittehad

Leave a Comment