HED News Latest News

ڈائو یونیورسٹی کراچی میں بھی تنخواہوں سے بھاری کٹوتیاں

یو ای ٹی لاہور کے بعد ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کےبھی مالی مشکلات میں شکار ہونے کی خبریں سامنے آگئیں۔جیو نیوز کے مطابق یونیورسٹی میں ڈاکٹرز،پروفیسرز اور دیگر ملازمین کو تنخواہیں 50 فیصد کٹوتی کے بعد ادا کی گئیں۔تنخواہوں کی ادائیگی بھی 7 دن کی تاخیر سے کی گئی۔یاد رہے کہ کرونا وبا کے دور میں یہ ڈاکٹرز اور پروفیسرز فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سندھ حکومت اپنی جیب سے تنخواہیں ادا کرے گی اور ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں ہونے دے گی۔گورنر پنجاب اور حکومت کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد یو ای ٹی لاہور کے ملازمین کی کٹوتی کی ہوئی تنخواہ بھی ادا کردی گئی ہے۔

Related posts

  سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن قاضی آفاق حسین انتقال کر گئے 

Ittehad

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک کے رزلٹ کا اعلان موخر

Ittehad

لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے بھی کل سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

Ittehad

Leave a Comment