HED News Latest News

قانون کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسرز (مردانہ) کی سنیارٹی لسٹ فوری جاری کی جائے ،غلام مصطفی،صاحبزادہ احمد ندیم

لاہور۔اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنمائوں اور آئندہ انتخابات میں پی پی ایل اے کے نامزد امیدوار برائے صدرات غلام مصطفیٰ چوہدری اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ احمد ندیم نے اپنے ایک بیان میں سیکرٹری ایچ ای ڈی اور ڈی پی آئی کالجز سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اسسٹنٹ پروفیسر مردانہ کی سنیارٹی لسٹ جاری کی جائے۔اس میں تاخیرکی وجہ سے سیکڑوں کالج اساتذہ ترقی کے منتظر ہیں اور اگلے گریڈ میں پہنچے بغیر ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ رہے ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ایک قائم مقام ڈی پی آئی نےاپنے اپنے مخصوص مفادات کے حصول کی خاطر دونوں گروپس کے مفادات کو نقصان پہنچا یا۔انہوں نے واضح کیا کہ بعض افراد اس سلسلے میں پی پی ایل اے کو بھی مورد الزام ٹھہراتے ہیں لیکن پی پی ایل رہنمائوں حافظ عبدالخالق ندیم اور ملک رمضان گرو نے بار بار سابقہ سیکرٹریز ہائر ایجوکیشن سے معاملہ قانون کے مطابق حل کروانے پر زور دیا لیکن ان کی جانب سے ہمیشہ یہی جواب آیا کہ معاملہ عدالت میں ہے آپ فریقین کو راضی کرلیں۔جناب ساجد ظفر ڈال نے ریگولیشن ونگ سے مشاورت کے بعد سپیکنگ آرڈر جاری کیا تھا اور دونوں گروپوں کے قائدین کو یہ تک کہا کہ میں دونوں فریقین کی ایک ہی وقت میں پروموشن کروانے کا ذمہ لیتا ہوں آپ نے سنیارٹی پر ضرور جھگڑا کرنا ہے تو اگلے گریڈ میں جا کر کرلینا۔قانون اور اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق سنیارٹی لدٹ فوری جاری کی جائے۔اگر ان کی یہ بات پہلے ہی مان لی جاتی تو اکثریت آج ایسوسی ایٹ پروفیسر ہوتی لیکن اس پر توجہ نہ دی گئی۔ اب صورتحال یوں ہے کہ ایک فریق کے بیشتر افراد فوری اور دوسرے کی واضح تعداد اگلے پانچ برس میں ریٹائر ہو رہی ہے جو باقی ہیں وہ ایک ترقی کے بعد اگلی ترقی نہ کر پائیں گے یقیناَ بڑے دکھ کی بات ہے فریقین سے اتحاد اساتذہ کی اپیل ہے کہ ان نام نہاد مقدمہ بازوں کے مزید چکر میں نہ آئیں اور سنیارٹی لسٹ کا اجراء ہونے دیں تاکہ ترقیوں کا عمل آگے بڑھے۔

Related posts

تین اپریل تک تمام پرموشنز کیسز کے ورکنگ پیپرز نہ بھجوائے گئے تو تادیبی کارروائی ہوگی ڈی پی آئی کی ڈائریکٹر ز کو وارننگ

Ittehad

وقاص رشید کی بطور ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن تقرری

Ittehad

  پچاسی سال اور اوپر کے پینشنرز کو پنشن میں اضافہ پچیس فیصد ملے گا 

Ittehad

Leave a Comment