2023 HED News Latest News

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بوگس تعیناتی احکامات جاری کرنے پر آنٹی کرپشن کے حوالے کر دیا

سیکشن آفیسر مدثر حسین ،خرم وڑائچ اور فائزہ انور نے بغیر اوپری افسران کی منظوری کے ایک کالج سے دوسرے کالجوں میں اٹیچمنٹ پر ٹرانسفر کے آرڈرز جاری کیے سیکرٹری نے علم ہوتے ہی کیس محکمہ آنٹی کرپشن کے حوالے کر دیا 

ذرائع کے مطابق ایسے لیڈر سیکڑوں میں ہیں مگر اس مذکورہ کیس میں صرف 51۔لیکچررز کو بنیاد بنایا گیا ہے پیسے دیکر ٹرانسفر کروانے والے اس کے علاؤہ ہیں ابھی تک رشوت مافیا کے سرغنا پر ہاتھ نہیں ڈالا جا سکا کیونکہ ثبوت اور گواہ نہیں آنٹی کرپشن نے اگرتفتیش کا دائرہ وسیع کیا تو کئی پردہ نشین بے نقاب ہو جائیں گے

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس لسٹ میں کیے گئے اٹیچمنٹ تبادلے منسوخ کر دئیے باقی سیکڑوں سخت پریشان ہیں کہ ہمارا کیا بنے گا

لاہور۔ کل جب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اکیاون لیکچررز و دیگر گریڈ سترہ کے بوگس اٹیچمنٹ کےارڈز کی نشاندھی کی اور تین سیکشن آفیسر کو ان میں ملوث قرار۔دیکر محکمہ آنٹی کرپشن کو بھجوایا اور اس کی انکوائری کرنے کو کہا تو ایک مرتبہ تو سب حیرت میں ڈوب گئے اول اس لیے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا دوم اس لیے کہ رشوت کا بازار کو ایک عرصہ سے گرم تھا آخر ایسا اس کیس میں انوکھا کیا ہے سارا شہر جانتا ہے کہ خالی  سیٹوں پر پہلے سفارش سے ابتدا ہوتی ہے کچھ سیاستدان پھر بیوروکریسی پھر رشوت سے سیٹیں پر کی جاتی ہیں باقی بچ جانے والی سیٹوں پر درخواستیں طلب کر کے میرٹ کی بھی تسلی کروا دی جاتی ہے خالی سیٹوں کے بعد سیٹیں  ڈاؤن گریڈ سیٹیں اپ گریڈ  ،سیٹیں کنورٹ کر کے بڑے شہروں کی تمام سیٹیں جب ختم ہو گیں تو مافیا نے لوگوں کو یہ کہہ کر کہ فی الحال  اٹیچمنٹ پر  کسی کالج میں ایڈجسٹ کرتے ہیں پھر  جب سیٹ خالی ہو گی تو مستقل ایڈجسٹ کر دیا جائے گا یہ کھیل بھی کامیابی سے جاری رہا لیکن جب سیکشن آفیسر لیول پر از خود ہی بلا اجازت  مال بنانے تک بات ان پہنچی تو یہ خاصی قابل اعتراض بن گئی اس پر ایکشن لینا پڑا زمہ داران کو آنٹی کرپشن کے حوالے کرنا پڑا  اور ایسے کیے گئے تمام تبادلے بھی منسوخ کردئیے گئے 

CANCELLATION OF THESE 51 PLUS 12 MORE

Related posts

یکساں نصاب تعلیم پرائمری 2021 مڈل 2022 اور سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری 2023سے نافذ

Ittehad

چار کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی اور سات کو ایم فل الاؤنس کی منظوری

Ittehad

چار درجاتی فارمولے کی تکمیل کے لیے پانچ ہزار سے زائد ترقیاں ہونا ہیں

Ittehad

Leave a Comment