2024 HED News Latest News Press Releases

ڈاکٹر امجد مگسی فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

یونیورسٹیوں کی یہ فیڈریشن جسے اختصار سے ،فپواسا،، کا نام دیا جاتا ہے اس میں ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز کے منتخب صدور و سیکرٹریز جمع ہو کر ہو سال فپواسا کے عہدے داران کا چناؤ کرتے ہیں ہر صوبے کے لیے بھی عہدے داران کا چناؤ عمل میں لایا جاتا ہے

پشاور یونیورسٹی کے ڈاکثر عزیز کو مرکزی جنرل سیکرٹری اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر مظہر اقبال کو مرکزی نائب صدر چنا گیا

بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈاکٹر خاور نوازش کو فپواسا پنجاب چیپٹر کا صدر اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈاکٹر محمد عمران کو پنجاب چیپٹر کا جنرل سیکرٹری چنا گیا

اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے فپواسا کے نئے منتخب عہدے داران کو مبارکباد

اسلام آباد ، فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جسے اختصار سے فپواسا کہا جاتا ہے کے مرکزی و صوبائی عہدے داران کے چناؤ کے لیے اجلاس قاہد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کی جامعات سے آئی ہوئی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنوں کے منتخب عہدے داران نے شرکت کی انتخابات کے نتائج کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی کے صدر ڈاکٹر امجد مگسی کو آئندہ ٹنیور کے لیے فیڈریشن کا مرکزی صدر جبکہ پشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد عزیز کو جنرل سیکرٹری اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر مظہر اقبال کو مرکزی نائب صدر منتخب کیا گیا بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈاکٹر خاور نوازش کو فپواسا پنجاب چیپٹر کا صدر اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈاکٹر عمران کو پنجاب چیپٹر کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا اتحاد اساتذہ پاکستان نے انتخابات جیتنے والوں کو مبارکباد دی ہے

Related posts

پروفیسر شیر محمد گوندل کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی

Ittehad

گریڈ انیس میں ترقی پانے والے مرد اسسٹنٹ پروفیسر پوسٹنگ کے لیے اپنی ترجیحات ان لائن دیں

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور سائنس کالج لاہور کے وائس پرنسپل پروفیسر اظہار عباسی ریٹائر ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment