HED News Latest News

کیمبرج یونیورسٹی: 2021ء تک کلاسز صرف آن لائن،البتہ فیس پوری

لاہور(نیٹ نیوز) برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وبا کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر وہ آئندہ ایک سال تک اپنی کلاسز کو آن لائن تک ہی محدود رکھے گی اورطلبہ یونیورسٹی کیمپس آکر کلاس نہیں لے سکیں گے۔کیمبرج برطانیہ کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے اس قسم کے اقدام کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں مانچسٹر یونیورسٹی اپنے ایک سیشن کو آن لائن تک محدود کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق ٹیوشن فیس میں کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے اور وہ طلبا و طالبات کو مکمل ہی ادا کرنا ہوگی جو تقریباً 9ہزار 250 پائونڈ پاکستانی روپوں میں ساڑھے 8 لاکھ سالانہ بنتی ہے۔یونیورسٹی کے اس اعلان کے بعد بحث چھڑ گئی ہے آیا یہ اقدام درست ہے یا نہیں۔بعض افراد حق میں بات کررہے ہیں اور بعض مخالفت میں۔مخالفت کرنے والے ٹیوشن فیس میں رعائت نہ دینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ محض آن لائن کلاسز کے لئے 9 ہزار پائونڈ نہیں دے سکتے خواہ وہ یونیورسٹی آف کیمبرج کے لئے ہی کیوں نہ ہوں۔

Related posts

اپنے کالج کے اساتذہ کے کوائف آج ہی پورٹل پر چیک کریں ۔پرنسپلز کو ہدایت

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی:امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول

Ittehad

سلیکیڈ سکولز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا حکومتی فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment