فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژنز کے انٹرویوز جو سیلاب کے باعث ملتوی ہوئے تھے اب کل 23 ستمبر بروز منگل اور لاہور ڈویژن کے امیدواران کے پرسوں 24 ستمبر بروز بدھ منعقد ہونگے
فیصل آباد ڈویژن کے 35 امیدواران کو صبح دس بجے اور گوجرانولہ کے سترہ مرد وخواتین اُمیدواروں( نو مرد اور آٹھ خواتین )کو 23 ستمبر کو دوپہر بارہ بجے سیکریٹریٹ آفیس نئی انارکلی بمقابل لاہور میوزیم طلب کیا گیا ہے
لاہور ڈویژن کے 30 امیدواران کو 24 ستمبر 2025 کو سیکریٹریٹ کے نئے دفتر واقع اولڈ ڈی پی آئی آفیس نئی انارکلی لاہور طلب کیا ہے کال لیٹرز انفرادی طور پر بھیج دئیے گئے اور ڈپٹی ڈائریکٹر و ڈائریکٹر کو مزید یاد دہانی کروانے کی زمہ داری دی گئی ہے
لاہور( نمائندہ خصوصی) پرنسپلز کی مختلف ڈویژنوں میں خالی آسامیوں پر تعیناتی کے سلسلے کو التوا کے بعد پھر سے شروع کر دیا گیا ہے فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژنز کے انٹرویوز گزشتہ ماہ ہونے تھے انٹرویو کالز بھی جاری کر دی گئیں مگر باوجوہ انہیں ملتوی کر دیا گیا اب دوبارہ اس سلسلے کو شروع کیا گیا ہے ان دونوں ڈویژنز کے 52 امیدوارون کو جن میں فیصل آباد ڈویژن کے 35 اور گوجرانولہ کے 17 امیدواران کو کل 23 ستمبر کو صبح دس بجے اور گوجرانولہ کے امیدواران کو بارہ بجے سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں بلایا گیا ہے جبکہ لاہور ڈویژن کے امیدواران کو پرسوں 24 ستمبر 2025 کو انٹرویوز کے لیے طلب کیا گیا ہے یہ انٹرویوز سیکریٹریٹ کے نئے دفتر واقع نئی انارکلی اولڈ ڈی پی آئی آفیس بالمقابل لاہور میوزیم میں ہونگے