2021 HED News Latest News

پنجاب یونیورسٹی گوجرانولہ کیمپس کو ختم کر کے گوجرانولہ یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ نا منظور

کل پنجاب یونیورسٹی گوجرانولہ سب کیمپس اور رچنا کالج کو ختم کر کے یونیورسٹی آف گوجرانولہ بنانے کا جو اعلان حکومت پنجاب نے کیا ہے اس کے خلاف پنجاب یونیورسٹی گوجرانولہ سب کیمپس اور پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین مین شدید ردعمل پایا جاتا ہے دونوں کیمپسز میں کل مظاہرے کیے گئے سٹرکیں بلاک کیں پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس فیصلے کو واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا اس کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ گوجرانولہ سب کیمپس کے مظاہرے میں تمام سٹیک ہولڈرز اساتذہ ،طلباء ۔غیر تدریسی عملہ ۔شہری اور وکلا بھی شامل ہوئے یہ اس بات کی نشاندھی ہے کہ کسی درس گاہ کو ختم کر کے دوسرے ادارے کی شروعات احسن اقدام نہیں ایسا کرنے سے قبل سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے بیوروکریسی سیاستدانوں کو گمراہ کر کے اسے اقدامات کرواتی ہے جو قطعی نا مناسب ہے حکومت کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے

Related posts

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے کیسز پر پری پی ایس بی کے اعتراضات اور دور کرنے کی ہدایات

Ittehad

آسان اسانمنٹ اکاؤنٹ کی مینجمنٹ میں آج ایک نئی تبدیلی

Ittehad

بنیوولنٹ فنڈ سے بچوں کے سکالرز شپ کی درخواستیں اکتیس مارچ تک جمع کروائیں

Ittehad

Leave a Comment