2021 HED News Latest News

انجینرنگ یونیورسٹی کےرچنا کیمپس گوجرانولہ کو یونیورسٹی آف گوجرانولہ بنا نے کا فیصلہ

سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں جو پروجیکٹس شروع کیے جا رہے ہیں ان میں یونیورسٹی آف گوجرانولہ بھی شامل ہے اس مقصد کے لیے انجینرنگ یونیورسٹی لاہور کے سب کیمپس رچنا کالج آف انجینئرنگ کے وسیع و عریض کیمپس کو منتخب کیا گیا ہے پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس گوجرانولہ کو ختم کیا جا رہا ہے اس پروجیکٹ کے لیے تین ہزار ملین روپے رکھے گئے ہیں ابتدائی طور پر اس سال تین سو ملین روپے رکھے گئے وائس چانسلر یو ای ٹی کے نام ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جو خط لکھا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اس کا پی سی ون ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر  فی الفور تیار کر کے بیس اگست تک ایچ ای ڈی میں پیش کیا جائے اور یہ سب پی اینڈ ڈی کے پروفارما پر ہونا چاہئیے تاکہ وزیر اعلیٰ کے حکم کے مطابق اسے اکتیس اگست تک پی ڈی ڈبلیو پی سے اس کی حتمی منظوری لی جا سکے اسے اولین ترجیح میں رکھا جائےکیونکہ گوجرانولہ میں ایک مکمل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے لہذا یونیورسٹی آف دی پنجاب کے سب کیمپس کو ختم کیا جا رہا ہے 

Related posts

لیو انکشمنٹ کے نوٹیفکیشن بارے وضاحتیں کی گئیں مگر ابھی کچھ باقی ہیں

Ittehad

سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ماہ رمضان کے دوران اوقات کار کا اعلان کر دیا

Ittehad

آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے انتقال کر جانے والے ملازمین کی مدد کیلیے باقاعدہ بندروبست کیا جائے۔۔ڈائریکٹر جنرل اڈٹ

Ittehad

Leave a Comment