2023 Latest News Press Releases

وفاقی حکومت میں شامل دو پارٹیوں نے دھرنا کے شرکا سے رابطہ کر لیا

مشیر وزیر اعظم و ن لیگ کے رہنما محمد احمد خاں نے یقین دلایا کہ وہ صوبائی حکومت پنجاب سے تنخواہوں اور پنشن میں وفاق ،و دیگر صوبوں اور پنجاب کے درمیان تفاوت دور کروا کے ان کے برابر کروائیں گے پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اسلم گل نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ایما پر دھرنے میں آئے اور پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ صوبائی حکومت کو  مجبور کریں گے کہ وہ سرکاری ملازمین کے ساتھ دوسرے صوبوں اور وفاق سے مختلف سلوک نہ روا رکھیں اگر انہوں نے ہماری بات نہ مانی تو وہ دھرنے میں آپ کے ساتھ بیٹھ جائیں گے

سارے تعلیمی بورڈوں میں سنٹرل مارکنگ بند ۔پریکٹیکلز کے بائیکاٹ پر رائے عامہ تقسیم

سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے ہڑتال کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔

تمام محکموں کے ملازمین کے اپنے انتظامی دفاتر کو تالے لگا دئیے   ہسپتالوں کے دفاتر میں بھی ہڑتال پولیس ملازمین  نے ڈپٹی کمشنر آفیس کو تالا لگا دیا  دیگر ڈائریکٹر بشمول  محکمہ تعلیم میں مکمل کام بند ہوگیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) آج سارے پنجاب کے تعلیمی بورڈوں کے قائم کردہ سنٹرل مارکنگ مراکز پر بائیکاٹ کیا گیا پریکٹیکلز کے بائیکاٹ پر رائے عامہ میں تقسیم تھی لہذا ان کےبائیکاٹ پر عمل درآمد نہ ہو سکا البتہ تدریسی بائیکاٹ پر جزوی عمل ہو تا رہا ریونیو افیسز میں تالا بندی راولپنڈی  میں پولیس نے ڈپٹی کمشنر آفیس کو تالا لگا دیا  تمام محکموں کے انتظامی افیسز بشمول ڈویژنل ایجوکیشن و ڈی پی آئی افیسز  میں ہٹرتال اور تالا بندی ہوئی ہسپتالوں  کے دفاترز میں بھی ہڑتال کی گئی آج سول سیکرٹریٹ کے آفیسز کے ملازمین بھی دفاتر سے باہر ا گئیے اور صوبائی حکومت کے اعلی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف نعرے بازی کی آج دھرنےکاپانچویں روز وفاقی حکومت میں شامل دو جماعتوں کےپارثی عہدے داران نے دھرنے میں ا کر شرکا کو اپنی حمایت کا یقین دلایا پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل نے بلاول بھٹو کی نمائندگی کرتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور صوبائی حکومت سے تنخواہوں اور پنشن میں باقی حکومتوں اور پنجاب کے سرکاری ملازمین کو ملنے والے اضافے میں تفاوت دور کرنے کا وعدہ کیا اور کہاکہ اگر صوبائی حکومت نے ان کی بات نہ مانی تو وہ دھرنے میں ساتھ بیٹھ جائیں گے مشیر وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنماملک محمد خاں نے شرکا  سے خطاب کیا جس میں انہوں نے وعدہ کیا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومت سے بات کر لی ہے وہ آپ کےچار افراد کے وفد کی صوبائی اعلی عہدے داران سے بات کروا کرمسائل حل کروا دیں گے 

Related posts

غریب مگر ذہین یونیورسٹی طالب علموں کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وظائف 

Ittehad

کالج اساتذہ اولین ترجیح میں پورٹل پر اپنے پرسنل پروفائل کو  گیارہ مارچ  تک اپ ڈیٹ کر یں

Ittehad

اجتماعی جوائننگ ۔۔پیپلا سرگودھا کی جانب سے خوبصورت روایت کی شروعات ۔۔تقریب منعقد کی گئی 

Ittehad

Leave a Comment