2024 Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کوپس گروپ کی کامیابی ۔ڈاکٹر امجد مگسی صدر منتخب

کونسل آف پروفیشنلز کوپس نے ایگزیکٹو کی چھ میں سے پانچ سیٹیں جیتیں ڈاکٹر امجد عباس مگسی صدر۔ ڈاکٹر فرخ رؤف شکوری نائب صدر سائنس ۔ ڈاکٹر غالب عطا نائب صدر آرٹس ،ڈاکٹر محمد اسلام جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر عامر مسعود چشتی خازن منتخب ہوئے جبکہ دوسرے گروپ اکیڈمک و ٹیچرز فرنٹ کے پینل سے ایگزیکٹو کی چھ میں سے صرف ایک نشست جیت سکی جوائیٹ سیکرٹری کی سیٹ پر اس گروپ کے ڈاکٹر احمد بلال کامیاب قرار پائے

ایگزیکٹو ممبران نیو کیمپس کی چھ سیٹوں پر جن میں چار پر اکیڈمک و ٹیچرز فرنٹ کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ دو پر کوپس کے امیدواران نے کامیابی حاصل کی اولڈ کیمپس کی دو سیٹوں پر دونوں گروہوں نے ایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی

اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے کامیاب ہونے والے عہدے داران کو مبارکباد

لاہور ۔نمائندہ خصوصی ۔پنجاب یونیورسٹی لاہور کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل پندرہ فروری کو منعقد ہوئے کونسل آف پروفیشنلز ۔کوپس۔۔ اور اکیڈمک فرنٹ و ٹیچرز فرنٹ میں ایک کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں ایگزیکٹو کی چھ میں سے پانچ نشتیوں پر کوپس گروپ نے جبکہ ایک پر اکیڈمک و ٹیچرز فرنٹ کے امیدوار کو کامیابی ملی۔ نتائج کے مطابق ڈاکٹر امجد عباس مگسی صدر ۔محترمہ فرخ رؤف شکوری نائب صدر سائنس ، ڈاکٹر غالب عطا نائب صدر آرٹس۔ڈاکٹر محمد اسلام جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمد بلال جوائنٹ سیکرٹری اور ڈاکٹر عامر مسعود چشتی خازن ئ ہوئے ایگزیکٹو ممبران کی نیو کیمپس کی چھ میں سے چار اکیڈمک و ٹیچرز فرنٹ الائنس نے جبکہ کوپس گروپ دو نشتیوں پر برتری حاصل کر سکا ایگزیکٹو ممبران کی اولڈ کیمپس کی دو نشتیوں پر دونوں گروپوں کا ایک ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی

Related posts

لیو انکشمنٹ پر نہ کوئی حکم امتناعی ہے نہ نوٹیفکیشن ختم کرنے کا حکم محض شنوائی کی ہدایت ہے

Ittehad

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے دو سو باسٹھ لائبریرین منتخب کرکے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دے دیں

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پرنسپل کے لیے اہلیت کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

Ittehad

Leave a Comment