HED News Latest News

سی ٹی آئیز کو معاہدے کے مطابق پوری تنخواہ ملے گی،وضاحتی مراسلہ جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک وضاحتی مراسلے کے ذریعے سی ٹی آئیز کو معاہدے کی مدت کے مطابق پوری تنخواہ جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔مراسلے کی نقول اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفسز کو بھیجی جائیں گی۔تاکہ ان دفاتر میں تنخواہ کے حوالے سے جاری ابہام کا خاتمہ ہوسکے۔گزشتہ کئی ہفتوں سے کالجز میں تعینات عارضی اساتذہ (سی ٹی آئیز) کے حوالے سے افواہیں گردش میں تھیں کہ آیا ان کو معاہدے کے مطابق پوری تنخواہ ملے گی یا کرونا وبا کی وجہ سے کالجز بند ہونے وجہ سے ان کی تنخواہ روک لی جائے گی۔بعض اکائونٹ آفسز کی جانب سے تنخواہ روکے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔18 جون کو جاری کردہ مراسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے وضاحت کی ہے کہ معاہدے کے خاتمے کے لئے ضروری کہ فریقین ایک مہینہ قبل نوٹس جاری کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے لکھا ہے کہ 31 مئی تک کی مدت کو موسم گرما کی تعطیلات تصور کیا گیا تھا۔سی ٹی آئیز اپنی ڈیوٹی ادا کرنا چاہتے تھے لیکن وبا سے پیدا شدہ صورت حال کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپائے۔مزید برآں یہ کہ وبا کی صورت حال میں لوگ مالی مسائل کا شکار ہیں۔ان تمام وجوہات کی بنا پر سی ٹی آئیز کو معاہدے کی مدت تک کا معاوضہ ادا کیاجائے۔مراسلے پر سیکشن آفیسر فنانس کے دستخط ہیں۔ مراسلہ درج ذیل لنک پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/cti-letter_1.pdf

Related posts

پی ایل۔ٹی مکمل کرنے والوں کے سرٹیفکیٹ ان تک پہنچانے کیلیے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو روانہ 

Ittehad

گریڈ بیس اورگریدانیس کی 156 خواتین رواں سال ریٹائر ہونگی

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کے 58 مضامین میں بی ایس کے داخلے شروع ۔درخواستیں صرف ان لائن قابل قبول

Ittehad

Leave a Comment