2024 College News Latest News

مزاحمت کرنے پر ڈاکون نے پروفیسر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

ڈاکو پروفیسر کی ہنڈا موٹر سائیکل 125 چھین کر لے گئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے پیپلا کی اٹک کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے اپیل پوری کمیونٹی پروفیسر عبد الباسط کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرئے

اٹک ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔اٹک میں عوام الناس ڈاکوں کی آئے دن بڑھتی ہوئی وارداتوں اور پولیس کی بے حسی اور کوتاہیوں سے سخت نالاں ہیں اتوار چھبیس مئی کی رات کامرہ روڑ پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خضرو کے پروفیسر عبد الباسط اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبر AKK306 پر گزر رہے تھے کہ ڈاکوں نے انہیں روک لیا اور اپنا مال اسباب ان کے حوالے کرنے کو کہا مزاحمت کرنے پر انہیں گولیاں مار دیں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر پروفیسر فائزہ رعنا اور جنرل سیکرٹری پروفیسر محبوب اور چیرمین اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر محمد عارف نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے لوٹا ہوا مال واپس دلوایا جائے انہوں نے اساتذہ کمیونٹی کو اپیل کی کہ دعا کی جائےکہ اللہ تعالیٰ پروفیسر عبد الباسط کو مکمل اور جلد صحت یاب کرئے

Related posts

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

Ittehad

کالج اساتذہ کے تبادلوں کا آغاز

Ittehad

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment