2021 HED News Latest News

تعلیمی ادارے جلد لیکن بتدریج کھولنے کا فیصلہ نوٹیفیکیشن جاری

آج ہونے والی بین الصوبائی وزراء تعلیم میٹنگ میں تعلیمی ادارے جلد کھولنے بارےاہم فیصلے کیے گئے یہ فیصلہ کیا گیاکہ پرائمری سکولوں کے بچوں کو پہلے بلانےکی بجائے درمیانی عمر کے بچوں کے ادارے پہلے کھولے جائیں اس فیصلے کے مطابق نہم ۔دہم ۔ اور انٹرمیڈیٹ کے اداریے پہلے کھولے جا رہے یہ ادارے اٹھارہ جنوری سے کھول دئےجائیں البتہ پرائمری و مڈل کے بچوں کے ادارے تجویز کردہ صلاح کے مطابق پچیس جنوری سے ہی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہائر ایجوکیشن کے ادارے کالجز و یونیورسٹیز یکم فروری سے کھولی جائیں اساتذہ کرام البتہ گیارہ جنوری سے اداروں میں حاضر ہونا شروع ہو جاہیں گئے تاکہ بچوں کے آنے سے قبل ضروری انتظامات کر لیں جائیں اپنی اپنی وزارتوں نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دئے ہیں یہ اہم فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس مرتبہ کوئی امتحانات کے بغیر پرموٹ نہیں ہوگا نہم دہم کے امتحانات مئی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون میں منعقد ہو نگے یونیورسٹیز اپنے امتحانات کے شیڈول کا اعلان خود کریں گی

Related posts

پروفیسر طارق کلیم کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا

Ittehad

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ایم-اے/ایم ایس سی پروگرامز میں درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ چھبیس فروری

Ittehad

تیس مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو ترقی دیکر پروفیسر بنا دیا گیا چارکے کیسز ڈیفرڈ ،دو کے سپر سیڈڈ

Ittehad

Leave a Comment