2020 HED News Latest News

ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں پروفائل ڈیٹا فیڈ کرنےکی کل آخری تاریخ

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ہومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے اب ٹرانسفر . ترقی ۔ریٹائرمنٹ اور دیگر ملازمت کے معاملات اسی سسٹم کے ذریعے حل ہوا کریں گےاس ضمن میں تمام کالج اساتذہ سے درخواست کی گئی کہ پندرہ مئی تک اپنا پروفائل ڈیٹا آپ لوڈ کر دیں مگر غیر یقینی حالات کی بنا پر تمام لوگ یہ نہ کر پائےتاریخ میں توسیع کر دی گئی پھر  بھی کچھ لوگ نہ کر سکے اب یہ تاریخ 16 جولائی تک توسیع کر دی بعض دوستوں کی طرف سے یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ آئی ٹی سے عدم واقفیت کی بنا پر وہ ڈیٹا فیڈ نہیں کر پائے محکمہ کو اس کا ادراک ہو گیا وہ آخری تاریخ میں توسیع کرتے رہے ہم اس خبر کے وسیلے سے اپنے ان ساتھیوں کو آگاہی دینا چاہیے ہیں کہ آپ ذیل میں درج لنک پر کلک کریں ایک ڈائلاگ باکس کھلے گا اور آپ سے یوزرز نیم اور پاسورڈ طلب کرئے گا آپ دونوں جگہوں پر شناختی کارڈ کا نمبر لکھ دیں آپ لاگ ان ہو جائیں گے پہلی مرتبہ لاگ ان ہو جانے کے بعد آپ پاس ورڈ تبدیل کر دیں اپنا پورا ذاتی ڈیٹا ذ آپ وہاں فیڈ کر دیں:

hehr.punjab.gov.pk

Related posts

کرونا وائرس کا خطرہ،پنجاب کے 69 کالجز کوکورنٹائن سائٹ بنانے کا فیصلہ

Ittehad

راولپنڈی کی خاتون ڈائریکٹر نے بطور ڈائریکٹر کام کرنے سے معذرت کر لی چارج شیر احمد ستی کو مل گیا

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کی فیکلٹی سیٹوں کے انتخابات

Ittehad

Leave a Comment