2022 Latest News Press Releases

،معاشرے میں اجتماعی مکالمے کا  زوال  اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام فکری نشست   

فکری آزادی کے ذریعے ہی مکالمہ پروان چڑھے گا متوازن معاشرہ ہماری منزل ہے اس کے حصول کے لیے یونیورسٹی اور کالج کو قریب آنا ہوگا۔۔ ڈاکٹر امجد مگسی 

معاشرے کو متوازن بنانے اور مضبوط مکالمے کے روشن فکر ساتھیوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔۔ ڈاکٹر احتشام 

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں “معاشرے میں اجتماعی مکالمے کا زوال” کے عنوان سے ایک مکالماتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکرٹری اے ایس اے پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر  امجد عباس خان مگسی اور نائب صدر فپواسا پنجاب ڈاکٹر احتشام علی نے بہ طور خاص شرکت کی۔ نشست میں معاشرے میں عدم برداشت اور عدم رواداری کے باعث دم توڑتی اقدار اور انتہا پسندی کے بیانیوں کی بیخ کنی کے لیے تعلیمی اداروں میں نئے سماجی مکالموں کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کہا کہ انتہا پسند سوچ کو صرف اسی صورت ہی شکست دی جا سکتی ہے جب معاشرے کے تمام روشن خیال اور روشن ضمیر طبقے ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے جدوجہد کا آغاز کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی نصابات میں ایسے مظاہر کو متعارف کروایا جائے جن سے طالب علموں ایک دوسرے کے نظریات کے احترام کرتے ہوئے درست اور غلط کی تمیز کر سکیں۔ 

ڈاکٹر احتشام علی نے اتحاد اساتذہ سے اپنی وابستگی اور فسطائیت کے خلاف پیپلا، اے ایس اے اور فپواسا  کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی اپنی جدوجہد کا تذکرہ کیا ۔ انھوں نے  روشن اور ہم خیال کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کو پنجاب بھر میں مل کر جدوجہد کرنے اور ایک روشن خیال تعلیمی بیانیے کی تشکیل کے لیے اجتماعی مکالموں اور نشستوں کے انعقاد پر زور دیا۔ 

اِس انتہائی علمی اور فکری نشست میں اتحاد اساتذہ کے مرکزی  راہنماوں پروفیسرمحمد عارف ، پروفیسر حافظ عبدالخالق ندیم ، پروفیسرچوہدری غلام مصطفی، پروفیسر رانا محمد اسلم اور پروفیسر فائزہ رانا کے علاوہ مختلف کالجوں سے آئے ہوئے اساتذہ کرام نے نہ صرف بھرپور شرکت کی بلکہ  مذکورہ موضوع پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار بھی کیا۔

تقریب کے اختتام پر اتحاد اساتذہ کے بنیاد گزار پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی خان نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔مرکزی قیادت نے اتنی بھرپور اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر منتظمین فائزہ رانا، حسن رشید اور وقاص علی شہباز کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر  شرکاء کی تواضع ظہرانے اور چائے سے کی گئی۔

Sent from Yahoo Mail on Android

Related posts

جی پی فنڈ کی سالانہ منافع کی شرح انتہائی کم سطح پر۔۔تبدیلی کی جانب ایک اور قدم

Ittehad

یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ،فپواسا کا احتجاج کا اعلان

Ittehad

مستحقِ اور ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین کو بغیر سلیکشن بورڈ ترقی دے دی جائے

Ittehad

Leave a Comment