لاہور ( نامہ نگار) اپنی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب نے گریڈ اٹھارہ کی مردانہ و زنانہ سنیارٹی لسٹیں جاری کرکے کنفیڈنشل ونگ کو دے دی ہیں اغلاط سے پاک ان لسٹوں کی وجہ سے اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے کیسز رکے ہوئے تھے توقع ہے کہ تمام اعتراضات جو پی ایس بی کی جانب سے کیے جاتے تھے ان لسٹوں میں دور کر دئیے ہیں کیسز تقریباً تیار ہیں سوائے ملتان اور لاہور ڈویژن کےجند کیسز کے جن کی 2024 کی سالانہ خفیہ رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں وہاں کے ڈائریکٹر صاحبان سے روزانہ رابطہ کیا جا رہا ہے امید ہے اگلے ہفتے کے وسط تک کیسز سیکرٹریٹ ایچ ای ڈی کو پہنچا دئیے جائیں گے جہاں آنٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ سے این او سی حاصل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی کے کنفیڈنشل ونگ کے حوالے کر دیے جائیں گے